جم کر آئے کالے بادل از محمد خلیل الرحمٰن

Kale-Badal-2.jpg
 
اکمل زیدی

محفلین
شکریہ خلیل بھائی اس موسم میں آپ کی نظم سے کچھ دیر کو فرحت محسوس ہوئی۔۔۔:in-love:۔۔۔یعنی گڑ نہ سہی تو گڑ جیسی بات ہی سہی۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
دھو ل مٹی میں اٹی پڑی ہے
یعنی دھل جائے گی بائیک ہماری
روڈوں پر اب ہونے کو ہے
پھسلن وسلن مارا ماری:D
 
آخری تدوین:
شکریہ خلیل بھائی اس موسم میں آپ کی نظم سے کچھ دیر کو فرحت محسوس ہوئی۔۔۔:in-love:۔۔۔یعنی گڑ نہ سہی تو گڑ جیسی بات ہی سہی۔۔۔
خلیل بھائی آپ کراچی میں ہی ہیں؟؟؟ کیونکہ سوشل میڈیا کے مطابق تو کراچی آج کل تنور بنا ہوا ہے :)

ہم نے مانا کہ بہت گرم ہے موسم پھر بھی
"دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
خلیل بھائی آپ کراچی میں ہی ہیں؟؟؟ کیونکہ سوشل میڈیا کے مطابق تو کراچی آج کل تنور بنا ہوا ہے :)
بس انشاءاللہ ریفریجریٹر کھلنے کے آثار ہیں۔۔۔خلیل بھائ کی اس نظم کے بعد ہم نے بھی کھڑکی میں باہر کا نظارہ کیا ۔۔۔تو ان کی اس آمد کا راز پتہ چلا۔۔۔اس گرمی میں یہ نطم پکی ہے :D
 
اکمل زیدی

محفلین
بس انشاءاللہ ریفریجریٹر کھلنے کے آثار ہیں۔۔۔خلیل بھائ کی اس نظم کے بعد ہم نے بھی کھڑکی میں باہر کا نظارہ کیا ۔۔۔تو ان کی اس آمد کا راز پتہ چلا۔۔۔اس گرمی میں یہ نطم پکی ہے :D
ارے خلیل بھیا غضب کر دیا بادل تو ٹوٹ کے نہ برسے مگر کافی کچھ توڑ دیا ان کالے بادلوں نے ہر طرف اندھیارا ہو گیا میری کھڑکی کے بالکل سامنے سٹیٹ بینک کے اور لیفٹ ہینڈ پر نیٹی جیٹی بس کیا بتاؤں کیا کیا نظارہ دیکھا نہیں سوری دیکھا تو کچھ بھی نہیں کیوں کے اندھیرا بہت ہے ہوا کا بس نہیں چل رہا ساری گاڑیا ں اڑا کے لے جائے ۔۔۔بس ہم تو چلے گھر کی طرف ۔۔۔آج تو جلدی پہنچ جائینگے ۔۔یعنی میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال۔راستے سے بینگن اور اچار کا مصالحہ بھی لینا ہے۔۔ یہ آندھی اور طوفان بیگم کا پروگرام نہ بدل بھی نہ سکے۔۔۔۔اللہ حافظ۔۔التماس دعا ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
بس انشاءاللہ ریفریجریٹر کھلنے کے آثار ہیں۔۔۔خلیل بھائ کی اس نظم کے بعد ہم نے بھی کھڑکی میں باہر کا نظارہ کیا ۔۔۔تو ان کی اس آمد کا راز پتہ چلا۔۔۔اس گرمی میں یہ نطم پکی ہے :D
کراچی میں موسم کا یوٹرن، شدید گرمی کے بعد کالی گھٹاؤں کا راج ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
راستے سے بینگن اور اچار کا مصالحہ بھی لینا ہے۔۔ یہ آندھی اور طوفان بیگم کا پروگرام نہ بدل بھی نہ سکے۔۔۔۔اللہ حافظ۔۔التماس دعا ۔۔۔
اللّہ خیر سے آپکو گھر پہنچائے اور بھابھی کا موڈ اچھا رہے ساری چیزیں لے لیجیے گا ۔۔۔۔تاکہ موسم اچھا رہے ۔:):)
 
یاسر شاہ

محفلین
بہت خوب خلیل بھائی ۔آج کل نظر نہیں آرہے۔
"سب خیر تہ آ ھے نہ ادا؟"
بس آخری شعر کے مصرعوں کی ترتیب بدل دیں۔کیونکہ دوسرا بارش سے پہلے کا ہے اور پہلا بارش کے بعد کا سو یوں ہو تو بہتر ہے:
خشک پڑی تھی کیاری کیاری
جل تھل ہو گئی دھرتی ساری

اللہ پاک ہم سب کو اپنی عافیت سے رکھے۔
 
جزاک اللہ یاسر بھائی۔ بہت خوبصورت اصلاح کی ہے آپ نے۔ شکریہ قبول فرمائیے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
جزاک اللہ یاسر بھائی۔ بہت خوبصورت اصلاح کی ہے آپ نے۔ شکریہ قبول فرمائیے۔
خلیل بھائی اصلاح ہرگز نہیں یہ تو بقول آپ کے صلاح ہے۔:)
بس آپ اوجھل نہ ہو جایا کریں نظروں سے ۔ہمارے والد صاحب کبھی ایک سندھی گیت سنا کرتے تھے۔
ر ٹھا ہی رہن شل ہجن حیاتی
بھلے پیا وڑن سھڑاں ۔بھلے پیا وڑن
روٹھے ہی رہیں مگر حیات رہیں ۔بھلے حسین پھر لڑتے ہی کیوں نہ رہیں۔
 
آخری تدوین:
Top