حسان خان
لائبریرین
جنابِ «محمد فُضولی بغدادی» کا نعتیہ قصیدہ «سو قصیدهسی» (قصیدۂ آب) بلامُبالغہ مخزنِ شعرِ تُرکی کا سب سے معروف ترین نعتیہ گَوہر ہے اور اِس کو تُرکی ادبیات میں وہی شُہرت و رُتبہ حاصل ہے جو مثَلاً عرَبی ادبیات میں قصیدۂ بُردہ کے حِصّے میں آیا ہے۔ اِس نعتیہ قصیدے کو «سو قصیدهسی» اِس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اِس کی ردیف «سو» ہے جو زبانِ تُرکی میں «آب» کو کہتے ہیں۔ یہ قصیدہ بحرِ رملِ مُثمّنِ محذوف (فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن) میں ہے۔
جنابِ «فُضولی» علیہ التّحِیّہ کے نام و آثار کو پاکستانیوں میں مزید شِناختہ و مُتعارف کرانے کے لیے اِس قصیدے کا تدریجاً ترجمہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ مشیّتِ ایزدی سے آرزو ہے کہ یہ کار جلد اِتمام تک پہنچے گا!

آخری تدوین: