محترم آصف بھائی۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ ان شاء اللہ محفل میں کچھ وقت گزارنے کے بعد آپ کی یہ پریشانی جاتی رہے گی۔ در اصل محفل کا طول و عرض کچھ زیادہ ہونے کے باعث نئے احباب کو ایسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا دھاگہ پہلے بھی بنایا جا چکا ہے جس میں مختلف زمرہ جات کی وضاحت کی گئی تھی۔ پر مشکل یہ ہے کہ نئے اراکین ان دھاگوں تک کیسے پہونچیں؟
ویسے ہماری کوشش رہی ہے کہ زمرہ جات کی ترتیب ایسی رکھی جائے کہ نئے اراکین تھوڑی سی کوشش کے بعد درست زمرہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں پھر بھی بعض دفعہ ایسی الجھن ہو سکتی ہے کہ کوئی مضمون دو مناسب لگنے والے زمروں میں سے کس میں پوسٹ کیا جائے۔ ایسے موقع پر جو مناسب ترین لگے وہاں پوسٹ کر دیا کریں۔ اس سیکشن کے موڈریٹر اسے مناسب جگہ منتقل کر دیں گے۔ ویسے کئی دفعہ آپ کے مراسلے حذف کیئے جانے کے بجائے کسی اور زمرے میں منتقل کیئے جا سکتے ہیں لہٰذا آپ اس جگہ دھونڈیں گے تو شاید آپ کو نہ ملیں۔
نیز یہ کہ نئے اراکین پر انتظامی مجبوریوں کے باعث بعض زمروں میں پابندی لگائی گئی ہے لہٰذا ان پابندیوں کو بائی پاس کر کے ان زمروں سے متعلق کوئی بھی پوسٹ کہیں اور کی گئی تو بلا دریغ حذف کر دی جاتی ہے۔
امید ہے کہ اردو محفل میں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔