جنت کی خبر مت دے احمد کی محبت لا ۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح و تنقید

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

کوئی نئی بات کرنے سے قاصر ہوں اس کاوش میں
پھر بھی سوچا احباب کی رائے جان لو ۔۔۔ اور سچ
آپ احباب کی رائے ہی اس مفلس کا اثاثہ ہے
امید کرتا ہوں ضرور نوازیں گے
بحر کے اراکین : مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن

اخبار کی مت کہنا جا سچی صداقت لا
بکتی ہیں یہاں خبریں تو جا کے صحافت لا

آواز ِ بلالی کو ترسی ہے فضا واعظ
جنت کی خبر مت دے احمد کی محبت لا

تفریق مٹا دے جو الفت کو جگا دے جو
اس دور کے واعظ میں و ہ حسن ِ خطابت لا

بندر کا تماشہ ہے کرسی کی محبت میں
انساں سے وفا جس میں وہ دور ِ حکومت لا

تقدیر بدل دے جو غافل کو جگا دے پھر
لکھتے ہوئے ہاتھوں میں تاثیر ِ کتابت لا

اس دور کے رہبر سے دامن کو بچا پیارے
قطروں کو سمندر جو کردے وہ سیاست لا

اسلام پکارے ہے ایماں کو بچا ناداں
تکبیر کے نعروں میں ماضی کی وہ ہیبت لا

زنداں میں تڑپتا ہے ناحق ہی یہاں ہر دم
انصاف نہ بیچے جو جا ایسی عدالت لا

پابند ِ سلاسل ہے مخمور صداقت پر
اس دور کے حاکم سے جا سچ کی اجازت لا

س ن مخمور

آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
الف عین
محمد یعقوب آسی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث
مزمل شیخ بسمل
فاتح
نایاب

اور محفل کے باقی تمام اراکین جن کا نام یہ نالائق لکھ نہ پایا ہے اور جو اس خاکسار کے دھاگے کو دیکھنے کی زحمت فرمائیں گے
جناب دعوت عام ہے ۔۔۔۔ تنقید فرمائیں، اصلاح فرمائیں اور جو یہ نہ کریں وہ برا ہی کہہ لیں،
بہت سے کیڑے نکالیں، آڑے ہاتھوں لیں مگر گوارا فرمائیں تو خاموشی سے اجتناب کریں۔۔۔۔۔

دعا:
یا اللہ مجھے بچائے رکھنا ۔۔۔۔۔۔
:praying::praying::praying: :soldier::soldier::soldier:
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت عمدہ خیالات اور بہت اچھی ترجمانی۔ جزاک اللہ

بہت خوب جناب۔ کیا بات ہے۔ بھر پور داد حاضر میری جانب سے۔

مزمل بھائی
اسلام پکارے ہے ایماں کو بچا ناداں

یہاں" کو" کی بابت آپ کی کیا رائے ہے؟ ایماں بچایا جائے گا یا ایماں کو بچایا جائے گا؟
 
بہت عمدہ خیالات اور بہت اچھی ترجمانی۔ جزاک اللہ

مزمل بھائی
اسلام پکارے ہے ایماں کو بچا ناداں

یہاں" کو" کی بابت آپ کی کیا رائے ہے؟ ایماں بچایا جائے گا یا ایماں کو بچایا جائے گا؟
میرے ناقص خیال میں دونوں ہی ہوسکتے ہیں۔
اپنے ایمان کو بچاؤ۔
اپنا ایمان بچاؤ۔
باقی اہلیان علم درست تر بات کرسکتے ہیں۔
ایماں کو بچا ناداں
ایمان بچا ناداں۔
وزن کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ جس پر ترجیح ہو ویسا کرلیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
بہت خوب جناب۔ کیا بات ہے۔ بھر پور داد حاضر میری جانب سے۔

مزمل شیخ بسمل صاحب آپکی آمد ہی فقیر کے لئے اہمیت رکھتی ہے
اور پھر یوں حوصلہ بڑھانے پر خاکسار جناب کا بے حد ممنون ہے

اللہ آباد و کامران رکھے آپکو ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
loneliness4ever

محفلین
بہت عمدہ خیالات اور بہت اچھی ترجمانی۔ جزاک اللہ

مزمل بھائی
اسلام پکارے ہے ایماں کو بچا ناداں
یہاں" کو" کی بابت آپ کی کیا رائے ہے؟ ایماں بچایا جائے گا یا ایماں کو بچایا جائے گا؟

آپکی آمد اس فقیر کے لئے باعث ِ مسرت ہے
اور پھر آپس کی یہ گفتگو اس فقیرکے علم میں مزید اضافے کا سبب بنے گی

اللہ آپکو بہترین اجر سے نوازے ۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
loneliness4ever

محفلین
میرے ناقص خیال میں دونوں ہی ہوسکتے ہیں۔
اپنے ایمان کو بچاؤ۔
اپنا ایمان بچاؤ۔
باقی اہلیان علم درست تر بات کرسکتے ہیں۔
ایماں کو بچا ناداں
ایمان بچا ناداں۔
وزن کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ جس پر ترجیح ہو ویسا کرلیں۔

یہ ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے مجھ جیسے نااہل اور لاعلم کو
جب دو اہل ِ علم آپس میں گفتگو کرتے ہیں
اس ہی سبب گزارش کی تھی کہ خاموشی سے اجتناب فرمائیں
اور بندہ تہہ دل سے شکرگزار ہے اس محفل میں شریک تمام احباب کا ۔۔۔

اللہ ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے والا بے غرض ذریعہ بنا دے ۔۔۔۔۔ آمین
 
loneliness4ever

محفلین
اچھی کاوش ہے ماشاء اللہ، ایمان کے بارے میں مزمل سے متفق ہوں

خاکسار ممنون و مسرور ہے ۔۔۔ آپ کی آمد محفل کو جگمگا دیتی ہے
فقیر کی ہمت بندھانے کا شکریہ
امید ہے عطا کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا

اللہ آپکو صحت و تندرستی کی عظیم نعمت سے مالا مال فرمائے
اور آپ کا شفیق ساتھ ہمارے لئے یوں ہی رہنما بنا رہے ۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
loneliness4ever

محفلین
بہت اچھا لکھا ہے۔ زبردست۔
(یہ خاموشی سے اجتناب ہے )
:wink2:
اور یہ آپ اپنی تحریر میں کیڑے بھی ڈالتے ہیں

چوہدری صاحب بندہ آپکی آمد پر ممنون و مسرور ہے
اور خاص طور سے شکر گزار کہ فقیر کی درخواست
کو جناب نے اہمیت دی ۔۔۔۔۔ جی اکثر اوقات خاموشی مارے ڈالتی ہے
اس لئے درخواست گزار ہوا خدمت میں ۔۔۔۔

جناب کیا کروں اپنے لکھے میں کیڑے ڈالنے بھی پڑتے ہیں اور نکالنے بھی پڑتے ہیں
کوئی مفید کیڑے ماردوا ہو تو ضرور بتائیں ۔۔۔۔ :wink2:
 
نوازش نوازش
شاعری میں پڑے کیڑے مارنے کے لیے سب سے بہترین دوا 'عوامی مشاعرہ' ہے۔ :smug: ٹرائی کی جیے گا:winking:
 
loneliness4ever

محفلین

عظیم

محفلین
واہ ۔ ماشاء اللہ کیا ہی عمدہ کلام سے نوازا ہے حضرت سبحان اللہ ۔
قبلہ یہ سچی صداقت کہاں سے ملتی ہے o_O ہمیں تو صداقت نہیں ملتی اور آپ سچی صداقت لانے پر معمور فرما رہے ہیں ۔:p
اور ایمان کے بارے میں بھی بتائیے اس کو بچایا اور مٹایا بھی جا سکتا ہے ؟ میں کم عقل بس اتنا سمجھتا ہُوں کہ ایمان فقط اُتارا جاتا ہے ۔
اِس پر ہم ایسے خاکی کیا اثر و رسوخ رکھیں گے ۔
 
بہت شکریہ جناب ۔۔۔۔
آپ کی آمد سر آنکھوں پر۔۔۔۔
آپ ہماری لاعلمی پر مسکرا دئیے ۔۔۔ بس جی ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری محنت وصول ہو گئی :glasses-nerdy:
کسی صورت ہم کام تو آئے ، چاہے ہنسانے کا ہی کام ہو ، ویسے آج کے زمانے میں شاید سب سے
مشکل کام ہے لوگوں کو ہنسانے ۔۔۔۔

اللہ خوب نوازے آپکو ۔۔۔۔ آمین
امید ہے محفل میں آتے رہیں گے ۔۔۔۔
 
Top