amirnawazkhan
محفلین
پشاور (آئی این پی) تحریک طالبان سے وابستگی کا دعویٰ کر نے والے گروپ جنداللہ نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کی قیادت کو حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے جند اللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اور بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین مغربی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور مجاہدین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے ان جماعتوں کو نشانہ بنایا اور ایک بار پھر انہیں نشانہ بنانے کے لیے ہم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کو طالبان کمانڈر ولی الرحمن کی درخواست پر معاف کیا تھا لیکن وہ مجاہدین کی دشمنی سے باز نہیں آئے، لہٰذا ہم مجبور ہوکر ان کو معاف نہیں کرسکتے، ان جماعتوں کے قائدین کو نشانہ بنانے کے لیے ہم نے اپنے ماہر نشانہ باز روانہ کردیئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر خودکش حملے کیے جائیں گے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=175159
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=175159