جنرل قمر باجوہ: فیض آباد دھرنے میں فوج کا ہاتھ ثابت ہوا تو مستعفی ہو جاؤں گا!

جنرل قمر باجوہ: فیض آباد دھرنے میں فوج کا ہاتھ ثابت ہوا تو مستعفی ہو جاؤں گا
شہزاد ملک - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
p05rk31d.jpg
سینیٹ میں پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے ایوان بالا کے ارکان کو یقین دلایا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ فیض آباد دھرنے کے پیچھے فوج کا ہاتھ تھا کہ تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نہال ہاشمی نے منگل کو سینیٹ کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کے سربراہ نے یہ بات سوال و جواب کے سیشن کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان کے سوال کے جواب میں کہی۔

’دھرنے میں فوج کا ہاتھ ثابت ہوا تو مستعفی ہو جاؤں گا‘

نون لیگ فوج اور عدالتوں کے ہاتھوں روزانہ ذلیل ہوتی ہے مگر رات کو پھر اسکے مسخرے ٹی وی پر آکر عدلیہ اور فوج کو بدنام کر رہے ہوتے ہیں۔
 
سینیٹ میں آرمی چیف کی آمد سے ن لیگ کو خاصا سیاسی نقصان ہوگا، کیونکہ ن لیگ کا آجکل سیاسی رونا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اِس دھرنے میں فوج کا کردار صرف ردعمل تک محدود معلوم ہوتا ہے جو کہ ان کے فرائضِ منصبی میں شامل تھا۔ سول حکومت کی نااہلی صاف طور پر نمایاں تھی۔ تاہم، بحیثیت مجموعی ریاستی رِٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کا خمیازہ ہمیں شاید مستقبل میں بھگتنا پڑے گا۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
جب حکومت ناکام ہوگئ تھی تو فوج نے ہی آگے بڑھ کے ملک کو مزید تباہی سے بچایا اب فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
اصل میں حکومتیں پاکستان کی ایسی ہی تھیں
جیسے
ناچ نجانے آنگن تیڑھا
نہ نومن تیل ہوگا نی رادھا ناچے گی۔
 
سینیٹ میں آرمی چیف کی آمد سے ن لیگ کو خاصا سیاسی نقصان ہوگا، کیونکہ ن لیگ کا آجکل سیاسی رونا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔
آپکی معصومیت کو سلام۔ نون لیگ تو اول دن سے ہر اس قومی ادارے سے شکوہ ہے جو انکے زیر اثر کام نہ کرے۔
 
اِس دھرنے میں فوج کا کردار صرف ردعمل تک محدود معلوم ہوتا ہے جو کہ ان کے فرائضِ منصبی میں شامل تھا۔ سول حکومت کی نااہلی صاف طور پر نمایاں تھی۔ تاہم، بحیثیت مجموعی ریاستی رِٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کا خمیازہ ہمیں شاید مستقبل میں بھگتنا پڑے گا۔
مستقبل میں اگر نون لیگ کی حکومت بنی تو ضرور بھگتنا پڑے گا۔ بصورت دیگر کوئی نقصان نہیں۔
 
جی ہاں، اس زاویے سے بھی معاملے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بالفرض محال، فوج کا ہاتھ ہوا بھی تو ثابت کرنے کی ہمت کس میں ہے؟ :)
ماشاءاللہ۔ یعنی الزام لگانے کی ہمت ہے، پر ثابت کرنے کی نہیں۔ عمران خان اور دیگر میں یہی تو فرق ہے۔
 
Top