سعادت
تکنیکی معاون
وقت: نوے کی دہائی کے ابتدائی سال
مقام: سلیکون ویلی
کمپنی: جنرل میجک
ویژن: بیٹری سے چلنے والی ایک ٹچ سکرین ڈیوائس، جس پر آپ الیکٹرونک پوسٹکارڈز بناتے ہیں، اور وہ پوسٹکارڈز ’کلاؤڈ‘ میں سفر کرتے ہوئے آپ کے دوست کی ڈیوائس میں پہنچ جاتے ہیں۔
کیا آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہوئی؟ مجھے بھی۔ مجھے تو آج ہی علم ہوا ہے کہ جنرل میجک نامی کوئی کمپنی بھی ہوا کرتی تھی جس نے نوے کی دہائی میں ایک ایسا ویژن تخلیق کیا تھا جو آج کل کی ایک عام حقیقت ہے۔
مزے (اور افسوس) کی بات یہ ہے کہ یہ کمپنی 2002 میں بند ہو گئی تھی۔ البتہ سلیکون ویلی کے کئی نامور ستارے اسی کمپنی کے ’گریجوئیٹس‘ ہیں:
مزید روابط:

- ٹونی فیڈل، آئیپوڈ اور آئیفون کے تخلیق کاروں میں سے ایک
- میگن سمتھ، گوگل کی وائس پریزیڈنٹ
- اینڈی رُوبن، اینڈرائیڈ کے تخلیق کاروں میں سے ایک
- پیر امیدیار، ایبے کے بانی
- اور دیگر
مزید روابط:
- جنرل میجک، ویکیپیڈیا پر
- جنرل میجک کے ڈائریکٹر آف ڈویلپر ریلیشنز، کرس میک ایسکل، کی کچھ یادداشتیں: That time in 1994 when Steve Jobs got to use a device like an iPhone
- جنرل میجک (فلم) کی ویبسائٹ
- ٹرائبیکا فلم فیسٹیول کی ویبسائٹ پر جنرل میجک کا صفحہ