جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ - پہلا سیمی فائنل!

آبی ٹوکول

محفلین
ویسے میری موسٹ فیورٹ ساؤتھ افریقہ ہار گئی اور سیکنڈ فیورٹ فائنل میں چلی گئی ویسے کیا کھیل پیش کیا مزہ آگیا یہ ہوتی ہیں پروفیشنل ٹیمیں اپنے ملک و قوم کا پیسہ حلال کرنے والیں
 

arifkarim

معطل
ویسے میری موسٹ فیورٹ ساؤتھ افریقہ ہار گئی اور سیکنڈ فیورٹ فائنل میں چلی گئی ویسے کیا کھیل پیش کیا مزہ آگیا یہ ہوتی ہیں پروفیشنل ٹیمیں اپنے ملک و قوم کا پیسہ حلال کرنے والیں
جنوبی افریقہ کی آج کچھ بدقسمتی تھی جو بارش اور خراب فیلڈنگ کے باعث جیتا ہوا میچ ہار گئے :)
 

arifkarim

معطل
جنوبی افریقہ کا میچ ہارنے کے بعد رد عمل:
c73475635cb3a50d710f6a7067004f72-jpg.207049
 

مقدس

لائبریرین
مقدس ،غالباً یہ 'غم ناک ' سلیپ آف فِنگر ٹپس کا نتیجہ ہے :) ویسے تو آپ بھی غالباً ہندوستان کو فائنل میں دیکھنے کی خواہش مند ہیں :)
دس بار سے زیادہ پڑها ہو گا تو جا کر دماغ میں آیا کہ کیوں کہاں آپ نے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔موبائل سے لاگ ان ہونے کے نقصانات
 

arifkarim

معطل
جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد اب آپ کا طوطا فائنل کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ :)
طوطا تو بہت کچھ کہتا ہے لیکن اگر یہاں لکھ دیا تو وہ بقول آپکے "بد اخلاقی" کے زمرہ میں آجائے گا :)

انکا ورلڈ کپ آج ختم ہوگیا :) جنوبی افریقہ کی روانگی کے ساتھ :)
نہیں ورلڈ کپ تو ابھی باقی ہے۔ جنوبی افریقہ آج جیتا ہوا میچ ہارا اپنی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے۔ بھلا ایک ہی میچ میں اتنے کیچ ڈراپ اور رن آؤٹ کون مس کون کرتا ہے اور وہ بھی سیمی فائنل میں؟ دال میں کچھ کالا ہے یا دال نہیں گلی :)
 

عبدالحسیب

محفلین
دس بار سے زیادہ پڑها ہو گا تو جا کر دماغ میں آیا کہ کیوں کہاں آپ نے
اسی لیے مراسلہ کا اقتباس لیا تھا کہ بات واضح ہو جائے لیکن اکثر ہم اپنی بات ٹھیک سے واضح نہیں کر پاتے ۔ معذرت :)

موبائل سے لاگ ان ہونے کے نقصانات
ہو جاتا ہے اکثر ایسا بھی :)
 
Top