جنوبی امریکہ کے آثارِ قدیمہ تصاویر میں

جنوبی امریکہ رازوں سے بھرا پڑا ہے اور یہاں قدیم تہذیبوں کی دریافت مسلسل حیران کن کر دینے والی ہیں۔

130206172545_archaeology-9.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
پیرو میں چچاپویا تہذیب کے یہ آثار پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہیں۔ اس میں رہائشی علاقہ گول ہے جبکہ اس کے اطراف میں قلعے کی بلند اور مضبوط دیواریں ہیں۔

130206172541_archaeology-7.jpg
 
کولمبیا کے علاقے گواتاویتا میں یہ جھیل اب بھی مقدس مانی جاتی ہے۔ قدیم تہذیب کا نیا سربراہ اس جھیل پر جاتا تھا اور یہاں سونا اور ہیرے قربانی کے طور پر پھینکتا تھا۔ اور اس جھیل سے آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے جواہرات برآمد کیے ہیں۔

130206172533_archaeology-3.jpg
 
کولمبیا میں سیوداد پردیدا کے علاقے میں پرانی تہذیب ٹائرونا کے آثار برآمد ہوئے ہیں۔ سیوداد پردیدا کا مطلب گمشدہ شہر ہے۔ اس جگہ پہنچنے کے لیے چار سے پانچ روز کی پیدل مسافت درکار ہے۔

130206172531_archaeology-2.jpg
 
پیرو کے ساحلی علاقے میں چیمو سلطنت آباد تھی۔ اس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ جنوبی امریکہ کی پہلی سلطنت تھی

130206172529_archaeology-1.jpg
 
Top