اقبال جہانگیر
محفلین
جنوبی وزیرستان: ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ ہلاک
ظاہر شاہ شیرازی تاریخ اشاعت 30 اپريل, 2014
فائل فوٹو—
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پانچ شدت پسند افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے جس کی شناخت امیر ہمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ تحریکِ طالبان پاکستان کے گروپس میں متنازعہ لڑائی کا ایک نتیجہ ہے جس میں دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اbابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں پیش آیا، جبکہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
جس علاقے میں یہ دھماکہ ہوا ہے اسیے طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور وہاں میڈیا کی رسائی ممکن نہیں ہے اور اسی واجہ سے یہاں سے اطلاعات ملنے میں وقت لگتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیرستان میں اس سے قبل بھی حکیم اللہ محسود گروپ کے شہریار محسود اور ولی الرحمٰن گروپ کے خان سید سجنا میں ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت کرنے پر اختلافات نے جنگ کی شکل اختیار کرلی تھی اور دونوں کے درمیان شدت جھڑپوں میں کئی شدت پسند ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
طالبان ذرائع نے کہا تھا کہ افغان اور مقامی عمائندین کی مدد سے اس وقت دونوں فریقین کے درمیان یہ تنازعہ حل کردیا گیا تھا۔
http://urdu.dawn.com/news/1004508/blast-kills-five-in-south-waziristan