میرا آج کل کا پراجیکٹ سنو لیپرڈ سے متعلق ہے، دنیا بھر میں چند ہزار کی تعداد پر مشتمل اس جانور کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں جن میں جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے آئی بیکس و دیگر جانوروں کی معدومیت و نقل مکانی کی وجہ سے خوراک کی قلت کے باعث اس کا انسانی آبادیوں میں خوراک کی تلاش میں آنے ، انسانوں کے پالتوں جانوروں کو شکار کرنے کے بدلے میں خود ہی شکار ہو جانے کے سبب ہلاکتیں وغیرہ شامل ہیں۔گرمیوں میں بھیڑ بکریوں کو سنو لیپرڈ کے حملوں سے بچانے کے لیے اس کا گھات لگا کر قتل عام کیا جاتا ہے۔
یو ایس ایڈ کے تعاون سے اس کی نسل کو معدومیت سے بچانے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں مقامی آبادیوں کو سنو لیپرڈ کے ہاتھوں شکار ہونے والے ان کے جانوروں کے نقصانات کے ازالے اور متبادل ذرائع آمدن وغیرہ مہیا کرنا شامل ہیں۔
اب اگر کہیں تو کچھ پیش کروں
سنو لیپرڈ کا شکار ہونے والے پالتو جانور
اور سزا کے طور پر سنو لیپرڈ کاا نجام