جنگ بندی کے باوجود ہنگومیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ چاراہلکار شہید، 10زخمی

جنگ بندی کے باوجود ہنگومیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ چاراہلکار شہید، 10زخمی

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں چاراہلکار شہید اور10زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کاقافلہ ہنگوسے مناتوجارہاتھاکہ ورمگئی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوگیاجس کی زد میں آکر گاڑی تباہ اور تین اہلکارموقع پر شہید اور11زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ بتایاگیاہے کہ دھماکہ خیزمواد کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑایاگیاجس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یادرہے کہ طالبان نے جنگ بندی کااعلان کررکھاہے اور دھماکو ں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ نئے نئے ناموں سے گروپ دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/hangu/05-Mar-2014/80343
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے .طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے. اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔طالبان بندوق کے زور پر اپنے سیاسی نظریات پاکستانی عوام پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

…………………………………………

اسلام آباد کچہری فائرنگ و خودکش حملہ
http://awazepakistan.wordpress.com/
 

حسینی

محفلین
جنگ بندی کا اعلان خدعہ کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان ظالموں کے لیے جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ کوئی علاج نہیں۔
 
Top