علی وقار
محفلین
مراسلہ ٹائپ کرنے کے بعد بائیں جانب نیچے کی طرف بٹن پر کلک کرنا پڑتا ہے، جس پر درج ہے، جواب ارسال کریں۔ اکثر اوقات تو یہی درست لگتا ہے مگر بسا اوقات مراسلے کا مقصد جواب ارسال کرنا نہیں ہوتا ہے اس لیے آپ کوئی بہتر متبادل تجویز فرمائیں تاکہ انتظامیہ کے سامنے اسے رکھا جا سکے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوسرا مراسلہ بھی خود ہی کرنا پڑ جاتا ہے تو جواب ارسال کریں والا معاملہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے۔
میری نظر میں مراسلہ بھیجیں سےکام چلایا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ شاید تکنیکی طور پر درست نہیں۔
اہل علم اپنی آراء پیش فرمائیں۔
میری نظر میں مراسلہ بھیجیں سےکام چلایا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ شاید تکنیکی طور پر درست نہیں۔
اہل علم اپنی آراء پیش فرمائیں۔