مبارکباد جواں بخت کو نیک اختر مبارک

میرے بھائی، میرے محسن، میرے مربی، محمداحمد کے لیے!

جواں بخت کو نیک اختر مبارک
مبارک مبارک مکرر مبارک

نیا ہی رہے یہ نیا رشتہ دائم
نئی زندگی اور نیا گھر مبارک

ہوئے دل کے ویرانے آباد آخر
محبت کی مسجد کو دو سر مبارک

معیت میں عزت رفاقت میں الفت
تبرک تبرک سے بڑھ کر مبارک

خدا پاس لایا خدا ساتھ رکھے
دلِ منتظر کو ہو دلبر مبارک

جو دل میں ہے راحیلؔ لب پر نہ کیوں ہو
سراسر مبارک برابر مبارک​
 
سراسر مبارک ،برابر مبارک ۔۔
بہت بہت مبارک ہو احمد بھیا ۔
راحیل بھائی ایسی مبارکباد دیکھ کے تو پچھتاوا ہو رہا ہے کہ پہلے شادی کیوں ہو گئی ہماری :D
 
با ادب

محفلین
سراسر مبارک ،برابر مبارک ۔۔
بہت بہت مبارک ہو احمد بھیا ۔
راحیل بھائی ایسی مبارکباد دیکھ کے تو پچھتاوا ہو رہا ہے کہ پہلے شادی کیوں ہو گئی ہماری :D
اب بھی کچھ نہیں بگڑا. جناب راحیل فاروق سے گزارش ہے کہ ان کے لئیے ایک افسوس نامہ لکھ دیا جائے. :)
 
با ادب

محفلین
ہماری جانب سے بھی مبارک باد قبول فرمائیے.
راحیل فاروق کی بے ساختہ مبارک باد کے بعد تو شاید محفلین کے الفاظ ختم ہو چکے ہیں .
 
راحیل بھائی ایسی مبارکباد دیکھ کے تو پچھتاوا ہو رہا ہے کہ پہلے شادی کیوں ہو گئی ہماری :D
حضور! اب بھی سیریز 1-3 سے جیتی جا سکتی ہے۔ بس ذرا سی ہمت بڑھائیں، راحیل بھائی اور خاص کر عبدالقیوم بھائی آپ کا پورا ساتھ دیں گے۔ :) :) :)
 
عاطف ملک

محفلین
ارے یہ میری نظروں سے کیسے بچ گئی.
بہت خوبصورت الفاظ.
میری طرف سے بھی انہی الفاظ میں دوبارہ مبارک. :)
یہ میری نظروں سے بھی بچ گئی۔
نہ جانے کیسے۔
احمد بھائی کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اور راحیل بھیا کو بھی اس خوبصورت "مبارکباد" پر بہت بہت مبارک :)
نہیں اللہ کے فضل سے میرے حالات اس سے کچھ مختلف ہیں ۔ ہر شادی شدہ انسان کا شوہر ہونا ضروری نہیں ۔ :D
عامر بھائی،
اگر شادی شدہ انسان شوہر نہیں ہوتا تو کیا ہوتا ہے؟؟؟؟
 
اگر شادی شدہ انسان شوہر نہیں ہوتا تو کیا ہوتا ہے؟؟؟؟
بھیا شوہر بننے اور شوہر ہونے میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے ۔ شادی کر لی تو شوہر بن تو گئے لیکن شوہر ہونا ایک کیفیت کا نام ہے جو بعض اوقات عارضی طور پہ طاری ہوتی ہے (صرف بیگم کے سامنے ) اور بعض اوقات مستقلاََ (بیگم سامنے نہ ہو تب بھی )۔
اس لیے تو کچھ لوگ شادی کے 10 سال بعد بھی چھڑے چھانٹ لگتے ہیں اور کچھ 6 مہینوں بعد ہی شوہر لگنے لگتے ہیں :LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت راحیل بھائی۔
احمد بھائی ہماری طرف سے بھی مکرر مبارک

سراسر مبارک ،برابر مبارک ۔۔
بہت بہت مبارک ہو احمد بھیا ۔

ہماری جانب سے بھی مبارک باد قبول فرمائیے.
راحیل فاروق کی بے ساختہ مبارک باد کے بعد تو شاید محفلین کے الفاظ ختم ہو چکے ہیں .

احمد بھائی کو میری طرف سے ڈھیروں مبارکباد۔ سدا خوش رہیں۔

ہماری جانب سے مبارک باد

یہ میری نظروں سے بھی بچ گئی۔
نہ جانے کیسے۔
احمد بھائی کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اور راحیل بھیا کو بھی اس خوبصورت "مبارکباد" پر بہت بہت مبارک :)

بہت بہت مبارک۔
اللہ ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے۔ آمین!

محمد احمد بھائی بہت بہت مبارک ہو
اللہ اپکی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے
راحیل فاروق بھائی آپ کا محبت نامہ بہت ہی خوب ہے ماشاءاللہ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

بے حد ممنون ہوں آپ تمام دوستوں کا اور بالخصوص راحیل بھائی کا کہ اُنہوں نے ایسی محبت سے یہ کلام لکھا ہے کہ اس خاکسار کو بھی ناز ہوتا ہے۔ :in-love:
 
Top