جاسم محمد
محفلین
جوبائیڈن نے ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا
ویب ڈیسک
21 جنوری ، 2021
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالتے ہی 17 احکامات پر دستخط کردیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کے دور کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات دیے جن میں امریکی صدر نے بعض مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی صدر کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔
امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جب کہ تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام وفاقی دفاتر میں ماسک کی پابندی کو بھی لازمی کردیا اور عالمی ادارہ صحت سے امریکا کے انخلاء کا عمل روکنے کا حکم دیا ہے۔