جوملہ 3 میں نستعلیق فانٹ کی سرور سائیڈ انٹیگریشن

السلام علیکم !

مجھے ایک مسلہ درپیش ہے جوملہ 5۔1 میں نستعلیق فانٹ کا استعمال نہایت ہی آسان تھا اب میں نے جوملہ 3 میں ویب سائٹ بنائی ہے جس میں اردو نستعلیق فانٹ استعمال کرنا چاہتا ہوں میرا موجودہ ٹمپلٹ گوگل فانٹ ڈائریکٹری سے فانٹ لے رہے ٹمپلٹ جینٹری 32۔1۔4 بیسڈ ہے کیا کوئی میری رہنمائی کر سکتا ہے میں اس میں کیسے جمیل نوری نستعلیق فانٹ شامل کر سکتا ہوں یا اس کے لیے کوئی پلگ ان وغیرہ دستیاب ہے کیا؟

آپ کی رہنمائی کے لیے نہایت شکرگزار رہوں گا
 
اردو ویب، اردو محفل کوئی جواب نہیں کوئی مددگار نہیں چلیں خود ہی کوشش کرتا ہوں انشاءاللہ حل تو نکل ہی آئے گا
 
پیارے بھائی. تھوڑا انتظار فرمائیے.
غالباً کوئی جملہ ڈویلپر آج کل میں آنلائن نہیں آیا.
آپ اپنی کوشش بھی جاری رکھیے. کام ہو جائے تو یہاں بھی بتائیے. :)
 

اسد

محفلین
مجھے جوملہ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

انٹرنیٹ پر کسی بھی ویب‌سائٹ کے بارے میں مدد حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اس کا ایڈرس فراہم کیا کریں۔ اگر ٹمپلیٹ/تھیم کا ڈاؤنلوڈ ربط بھی فراہم کر دیں تو بہتر ہو گا۔

شاید یہ صفحہ مددگار ثابت ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فونٹ کی سرور سائیڈ انٹگریشن کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ فونٹ کلائنٹ سائیڈ، یعنی یوزر کے کمپیوٹر پر انسٹال ہونا چاہیے۔ دوسری جانب تھیم کا سٹائل اس فونٹ کے اعتبار سے ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ ایک متبادل طریقہ ویب فونٹ ایمبیڈنگ کا ہے لیکن یہاں فونٹ سائز کا دھیان رکھا جانا چاہیے کیونکہ اس میں سائٹ کے مواد کے ساتھ ساتھ ہر مرتبہ فونٹ بھی یوزر کے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ ہوگا۔
 

دوست

محفلین
ویب سائٹس بڑھتی ہوئی تعداد میں نفیس نستعلیق کو ایمبیڈ کر رہی ہیں۔ موبائل سائٹس پر بھی امبیڈ کیا ہوتا ہے۔ آپ بھی کر سکتے ہیں۔
 
Top