جوہؔر عظیم آبادی ::::::بے نیازِ داد ہُوں :::::: Johar Azimabadi

طارق شاہ

محفلین


غزل
بے نیازِ داد ہُوں
اپنے غم سے شاد ہُوں

عیشِ رفتہ اب کہاں
ہاں مَیں اُس کی یاد ہُوں

میری صُورت دیکھ لو
عِشق کی رُوداد ہُوں

ظاہراََ پابندِ قید
باطناََ آزاد ہُوں

مست ہُوں ہر رنگ میں
شاد ہُوں ناشاد ہُوں

زندگی ہے وقفِ غم
ہائے کِس کی یاد ہُوں

سرگُزشتِ مُختصر
جوہؔرِ برباد ہُوں

جوہؔر عظیم آبادی
(سیّد محمد یونس)
1938 - 1901
عظیم آباد، انڈیا
 
Top