جو اچھا لگا ، اسے پوسٹ کیا

مخلص انسان

محفلین
ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﺟﺐ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮑﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﺑﮩﺖ ﮔﺮﻡ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻭﻓﺎ ﻧﺒﮭﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﮨﮯ
ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﺗﮭا , ﺍﺗﻨا ﺧﻮﺵ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿا ﮐﮧ ﺍُﺱ ﺷﺎﻡ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﺘﻨﮯ ﺳﺮﺩ ﺗﮭﮯ
 

مخلص انسان

محفلین
دنیا میں دو طرح کی بیویاں ہوتی ہیں -
پہلی ۔۔۔ عزت کرنےوالی ، خیال رکھنےوالی ، کہنا ماننے والی ، گھر کو جنت بنانے والی
جبکہ
دوسری ۔۔۔ آپ کی اپنی بیوی
 

مخلص انسان

محفلین
لمبی اڑان کے بعد چڑیا اپنے گھونسلے میں پہنچی
تو اس کے بچوں نے پوچھا " ماں آسمان کتنا بڑا ہے ؟ "
چڑیا نے اپنے بچوں کو پروں میں سمیٹ لیا اور بولی " سو جاؤ بچوں وہ میرے پروں سے چھوٹا ہے "
 

مخلص انسان

محفلین
کہا تھا نہ
کہ یوں سوتے ہوئے مت چھوڑ کے جانا
مجھے بے شک جگا دینا ، بتا دینا
تمہیں راستہ بدلنا ہے
میری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
کہ میں جانے نہیں دونگا
کہیں پہ قید کرلونگا
ارے پاگل !! محبت کی طبعیت میں زبردستی نہیں ہوتی
جسے راستہ بدلنا ہو
اُسے راستہ بدلنے سے کوئی نہیں روک سکتا
نہ کوئی روک پائے گا
مگر ایک بات کہہ دوں
تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
ہاں !! میں اب سونے سے ڈرتا ہوں
 

مخلص انسان

محفلین
جس وقت میں اپنے کچھ دوستوں کی مشکل حل کرنے کے لیے اپنے اثاثے بیچ رہا تھا
میرے کچھ دوست مجھے مشکل میں جان کر میرے اثاثے خرید رہے تھے
 

مخلص انسان

محفلین
ہیپی ویلینٹائن ڈے
۔
ڈسکاؤنٹ سیل
۔
اس ویلینٹائن ڈے پر ہماری شاپ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تشریف لائیں ۔ ۔ ۔ 10 فیصد ڈسکاؤنٹ
اس ویلینٹائن ڈے پر ہماری شاپ پر اپنی وائف کے ساتھ تشریف لائیں ۔ ۔ ۔ 20 فیصد ڈساکاؤنٹ
اس ویلینٹائن ڈے پر ہماری شاپ پر دونوں کو ایک ساتھ ، ایک ہی وقت پر لیکر آئیں ۔ ۔ ۔ تمام ادائیگی ہم پر
 

مخلص انسان

محفلین
پھٹے پرانے جوتوں کے ساتھ وہ پلاسٹک کی گیند سے کھیل رہا تھا
مجھے بہت دکھ ہوا
میں نے بازار سے نیا جوتا خریدا اور اسے دیتے ہوئے کہا " برخوردار ! لو یہ جوتا پہن لو "
لڑکے نے فورا جوتے نکالے اور پہن لیے
اُس کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا تھا
وہ میری طرف پلٹا اور میرا ہاتھ تھام کر پوچھا " آپ خدا ہیں ؟ "
میں نے گھبرا کر ہاتھ چھڑایا اور کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا " نہیں بیٹا نہیں ۔۔ ۔ ۔۔ میں خدا نہیں "
لڑکا پھر مسکرایا اور کہا " تو پھر ضرور اللہ کے دوست ہونگے ، کیونکہ میں نے کل رات صرف اللہ سے کہا تھا کہ مجھے نئے جوتے دے دیں "
اب میں مسکرا دیا اور اس کے ماتھے کو شفقت سے پیار کرکے اپنے گھر کی طرف چل پڑا
اب میں بھی جان چکا تھا کہ اللہ کا دوست ہونا کوئی مشکل کام نہیں ۔۔
( بشکریہ ، ابوعلیحہ )
 
Top