جو نہ مل سکا ہمکو، زندگی کے میلے میں

ظفری

لائبریرین
جو نہ مل سکا ہمکو، زندگی کے میلے میں
کیا بتایئے اُس کا، انتظار کتنا تھا

وار پُشت سے کرتے، دِل ہی رکھ لیا ہوتا
ایک پل میں کھو بیٹھے، اعتبار جتنا تھا

کیوں چلے گئے آخر، چھوڑ کر ہمیں تنہا
دو گھڑی تو رُک جاتے، ہمکو ساتھ چلنا تھا

روشنی میں پل دو پل، رقص کر لیا ہوتا
آخرش، تو پروانے، تُجھکو جل کے مرنا تھا

دو گھڑی اُجالے میں، ہم خوشی سے آئے تھے
آفتابِ غم تُجھکو، شام کو تو ڈھلنا تھا

گیان کی تمنّا میں، اے عدیل اب سو لو
جاگتے میں جو دیکھا، وہ تو ایک سپنا تھا
 

خوشی

محفلین
ظفری جی برا نہ مانیں‌ تو کچھ عرض کروں یہ چلنا ڈھلنا مرنا کے ساتھ کتنا جتنا کا کیا سمبندھ ھے پلیز برا مت مانئے گا اپنے قافیے پہ ایک بار پھر سے غور کر لیں معذرت کے ساتھ
 

زینب

محفلین
جو نہ مل سکا ہمکو، زندگی کے میلے میں
کیا بتایئے اُس کا، انتظار کتنا تھا

وار پُشت سے کرتے، دِل ہی رکھ لیا ہوتا
ایک پل میں کھو بیٹھے، اعتبار جتنا تھا

کیوں چلے گئے آخر، چھوڑ کر ہمیں تنہا
دو گھڑی تو رُک جاتے، ہمکو ساتھ چلنا تھا


شاندار ہارٹ ٹچنگ
 

ظفری

لائبریرین
ظفری جی برا نہ مانیں‌ تو کچھ عرض کروں یہ چلنا ڈھلنا مرنا کے ساتھ کتنا جتنا کا کیا سمبندھ ھے پلیز برا مت مانئے گا اپنے قافیے پہ ایک بار پھر سے غور کر لیں معذرت کے ساتھ
جی میں کیا برا مانوں گا کہ یہ شاعری میری ہے ہی نہیں ۔ ;) ۔۔ یہ عدیل صاحب کی شاعری ہے پورا نام مجھے معلوم نہیں ورنہ لکھ دیتا ۔ صرف عدیل اس لیئے نہیں لکھا کہ دوستوں کو علم ہوگا کہ کون سے عدیل یہ ہیں ۔ جہاں تک میری شاعری کی بات ہے تو اس میں تو بہت سے سمبندھ ہوتے ہی نہیں ۔ سو پھر قافیہ کیا ، پھر ردیف کیا ۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
نظمیں تو بہت کم کہیں ہیں ہاں البتہ ، غزلیں بہت ساری کہیں ہیں مگر اسے آزاد کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ ;)
 
Top