جکارتا کا روایتی بازار

حسان خان

لائبریرین
انڈونیشیا اور انڈونیشیائی قوم کو دلچسپی کی نگاہ سے دیکھنے کے باوجود میں بدقسمتی سے ان کے بارے میں چند سطحی چیزوں کو چھوڑ کر کچھ بھی نہیں جانتا۔ میرے دل میں یہ خواہش موجود ہے کہ انڈونیشیا کی زبان، ادب، تاریخ، طرزِ معاشرت اور ثقافت کے بارے میں تفصیل سے مطالعہ کروں۔ اگر فرصت ملی تو انشاءاللہ یہ خواہش بھی کبھی پوری ہو جائے گی۔
فی الحال میری طرح انڈونیشیا میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک ایرانی خبری ایجنسی کے توسط سے جکارتا کے ایک روایتی بازار کی تصاویر پیش ہیں۔ وہاں ان تصاویر کے تعارف کے طور پر پر صرف ایک سطر درج ہے: "مصنوعات کی جدید فروشگاہوں کے باوجود انڈونیشیا کے روایتی بازار اُسی طرح رونق سے بھرپور ہیں۔" البتہ چونکہ ایک تصویر سو سطروں پر بھاری ہوتی ہے، اس لیے کیپشن کی عدم موجودگی تصاویر سے لطف اندوز ہونے میں مانع نہیں ہو گی۔

IMG16230105.jpg

IMG16225894.jpg

IMG16230064.jpg

IMG16225875.jpg

IMG16225911.jpg

IMG16225591.jpg

IMG16225931.jpg

IMG16225989.jpg

IMG16225804.jpg

IMG16230025.jpg

IMG16230045.jpg

IMG16230167.jpg

IMG16230087.jpg

IMG16225841.jpg

IMG16225970.jpg

IMG16230006.jpg

IMG16225785.jpg

IMG16225822.jpg

IMG16225765.jpg

جاری ہے۔۔۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اچھی تصاویر ہیں۔
مجھے خوشی ہوئی ہے یہ دیکھ کر، کہ آپ کی توجہ مشرقی یورپ اور سنٹرل ایشیا سے جنوب مشرق کی طرف مبذول ہوئی ہے۔ اب ہمیں وہاں کی رنگا رنگ تصاویر اور دلچسپ حالات کا جاننےکاموقع لے گا۔
مندرجہ بالاتصاویر سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کی عوام بھی ہمارے وطن کے زیادہ تر باسیوں کی طرح متوسط بلکہ اس سے بھی نچلے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
براہ کرم اسے جاری رکھیں حسان خان جی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ اپنے جیسے ہی حالات نظر آ رہے ہیں۔

اچھی تصاویر ہیں۔ شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
 

x boy

محفلین
بہت شکریہ
انڈونیشیا کیسے مسلمان ہوئے میں نے اپنے بزرگوں سے سنا اور پڑھا بھی کہ
کچھ تاجر صحابہ کرام رضی اللہ عنہما گئے تھے وہاں انہوں نے تجارت کی اچھے حسن سلوک کے ساتھ
دھیرے دھیرے لوگوں نے اپنے لوگوں سے مال لینا بند کردیا اور صحابہ کرام سے لینا شروع کردیا
کیونکہ ان کی قیمت اوروں سے مناسب اور پسند نہ آئے تو واپس بھی کرجاؤ،
ہونا یہ ہوا کہ یہ بات ۔ بادشاہ کے دربار تک پہنچ گئی بادشاہ نے بلوایا اور صحابہ کرام خاضر کیے گئے
بادشاہ کے سامنے بات رکھی گئی تو بادشاہ کو بہت پسند آیا اور تقریبا قوم کے زیادہ تر لوگ بادشاہ سمیت
مسلمان ہوگئے، یہاں کے لوگ شادی سے پہلے حج ضرور کرتے ہیں اسلئے ہر سال ایک بڑی تعداد
حجاج میں انڈونیشین قوم کی ہوتی ہے اور سعودی عرب میں ان لوگوں کو جاوا کہتے ہیں یا اندونیسی
کہتے ہیں
 
Top