جھوٹے مسلمان اور یورپی اقوام:

احسان اللہ

محفلین
جھوٹے مسلمان اور یورپی اقوام:

از

احسان اللہ کیانی

ایک تحریر نظر سے گزری، جس میں کہا گیا تھا

پاکستان میں اتنے فیصد لوگ تبلیغ کرتے ہیں،اتنے فیصد لوگ محفل نعت منعقد کرواتے ہیں،اتنے فیصد لوگ ہر ماہ خیرات دیتے ہیں

لیکن

یہ بددیانتی اور جھوٹ میں دنیا میں اتنے اتنے نمبر پر ہیں۔

ساتھ ہی یورپ اور غیر مسلموں کی تعریفیں شروع کر دی گئی

محترم کہنے لگے، یورپ والے جھوٹ نہیں بولتے، بددیانتی نہیں کرتے۔

وہ مسلمانوں سے بہتر ہیں

بس ان کے پاس ایمان نہیں ہیں، باقی ساری باتیں مسلمانوں والی ہیں ۔

میں ان گمنام صاحب کی خدمت میں صرف ایک بات پیش کرتا ہوں، امید ہے انھیں حقیقت حال کا اندازہ ہو جائے گا ۔

جناب

اہل یورپ کے نزدیک بہترین ملک امریکا ہے، وہ دنیا میں تھذیب و اخلاق کا مرکز سمجھا جاتا ہے،وہاں سوفیصد لوگ باشعور ہیں، تعلیم یافتہ ہیں،ان سب نے مل کر جسے اپنے لیے اپنا قائد بنایا ہو گا، یقینا وہ دنیا کیلئے رول ماڈل ہو گا ۔

جی ہاں

میں امریکا کے صدر کی بات کر رہا ہوں۔

جن کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے ۔

یہ سال 2017 میں تقریبا دو ہزار مرتبہ جھوٹ بول چکے ہیں

مزید تفصیل کیلئے ملاحظہ فرمائیں

President Trump Made 1,950 Untrue Claims in 2017. That's Making His Job Harder
 
آخری تدوین:
Top