جھٹ پٹ انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
یوں تو انٹرویو کبھی بھی جھٹ پٹ نہیں ہوتا۔ مگر ایک آدھ سوال کرتے ، جواب لیتے کچھ نہ کچھ تو معلوم پڑ ہی جاتا ہے۔

اس لڑی میں کرنا یہ ہے کہ ایک ممبر سوال پوچھے گا۔ اگلا آنے والا ممبر اس کا جواب دے گا۔ اور اپنے سے بعد میں آنے والے ممبر کے لئے ایک سوال چھوڑ جائے گا۔
ہلکے پھلکے سوالات ہوں جو کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنیں۔

ہم پہلا سوال کرتے ہیں۔

آپ محفل پر روزانہ آتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو بہت کم، لیکن دو ماہ بعد ان شاء اللہ خاصا وقت دیا کروں گا۔

صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کون سا کرتے ہیں؟
 

صابرہ امین

لائبریرین
یہ بھی تھوڑا کنفیوزنگ ہے ۔ بحیثیت ایک استاد لیکچر دینا پڑتا ہے۔ باقی حالات اگر دینے پر مجبور کریں تو کبھی کبھی۔

دن کا کون سا وقت سب سے اچھا لگتا ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی تھوڑا کنفیوزنگ ہے ۔ بحیثیت ایک استاد لیکچر دینا پڑتا ہے۔ باقی حالات اگر دینے پر مجبور کریں تو کبھی کبھی۔

دن کا کون سا وقت سب سے اچھا لگتا ہے؟
دن کا ہر وہ وقت اچھا لگتا ہے جب ہم پوری توجہ سے اپنے کام نمٹا جا سکیں۔ آرام و سکون سے بیٹھنے کے لیے البتہ صبح کا وقت ہی اچھا لگتا ہے۔

نیند میں باتیں کرتے ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جواب: سگریٹ پیتا ہوں!

اگلا سوال: کیا آپ بھی لیکچر دیتے ہیں؟
کیا یہ سگریٹ نہ پینے کےبارے میں لیکچر دینے کے متعلق سوال ہے؟
اگر ہاں۔۔۔ تو لیکچر دیتے ہیں۔

ہر کام میں نفع اور نقصان کو مدنظر رکھتے ہیں ؟
 
Top