جہادکے نام نہادعلمبردارنوجوانوں کوتباہ کررہے ہیں،سعودی مفتی اعظم

صرف علی

محفلین
مکہ مکرمہ / دبئی: سعودی عرب کے مفتی اعظم، ممتازعالم دین الشیخ عبدالعزیزآل الشیخ نے مختلف ملکوں میں جہادکے لیے مہمات چلانے والے مذہبی لیڈروں کے دوغلے پن پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں کے بچوں کو ورغلاکر جہادپر لے جانے والے اپنے بیٹوں کو میدان جہادمیں جانے سے منع کرتے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے کہاکہ جہادکے نام نہادعلم بردارنوجوانوں کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں، ان کے نزدیک جہادصرف دوسرے لوگوں کے بچوں پر فرض ہے اوران کی اپنی اولاداس سے مستثنیٰ ہے۔
http://www.express.pk/story/190734/
 
arifkarim

معطل

بالکل درست فرمایا حضور نے۔ جہاد تو کیا عام قومی افواج میں بھی بڑے بڑے لیڈران کی اولادیں بھرتی نہیں ہوتیں، صرف الو عوام کی ہوتی ہیں۔
 
یہ نیا فتویٰ پڑھ کربعض لوگ کچھ ایسا سوچ رہے ہونگے۔۔۔
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں یہ بے ننگ و نام ہے
یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ گھر کو میں۔۔۔۔۔۔۔۔
یا پھر یہ کہ:
جو زہر پی چکا ہوں، تمہیں نے دیا مجھے
اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو
میں کب کا جاچکا ہوں، صدائیں مجھے نہ دو
 
Top