جہانزیب اشرف بھائی کا سراغ

عرصہ ہوا جہانزیب بھائی کہیں نظر نہیں آئے۔ محفل کے علاوہ انہوں نے حال میں کوئی بلاگ پوسٹ بھی شائع نہیں کی۔ اور آج جب ماورائی فیڈر کو اپڈیٹ کر رہا تھا تو پایا کہ ان کی سائٹ بھی ڈاؤن ہے۔ کون جانے کہاں ہوں کس حال میں ہوں۔ احباب میں سے کسی کے پاس ان کا رابطہ ہو تو ذرا خیریت دریافت کریں۔
 
فہیم

لائبریرین

کل ان کا پی ایم آیا ہوا تھا میرے پاس۔
فیس بک پر۔
کل ہی میں‌ نے اس کا جواب دے دیا تھا۔
اور ساتھ میں یہ سوال بھی داغا تھا کہ کہاں غائب ہیں آپ؟
لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں‌ آیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب خفیہ فورم پر تشریف لاتے رہتے ہیں۔ کوئی انہیں ذپ کریں تو شاید وہ جواب بھی دے دیں۔
 
فاتح

بادی النظری سے پڑھنے پر میں تو عجیب شش و پنج میں پڑ گیا تھا کہ یہ کس خفیہ فورم کا ذکر ہو رہا ہے جہاں نہ صرف جہانزیب صاحب تشریف لاتے رہتے ہیں بلکہ نبیل صاحب کو بھی ان کی آمد کی خبر رہتی ہے۔:laughing:
 
ساجد

محفلین

نبیل بھائی سے تو شاید لفظ کی ترتیب غلط ہوئی ادھر ہمارا حال بھی ’مجنوں نظر آتی ہے لیلی نظر آتا ہے‘ والا ہے۔ ادھر خفیہ کا نام سنا ادھر مختل ہوئے۔:biggrin:
فاتح بھائی ، آپ کا شکریہ کہ مجھے اکیلا نہیں رہنے دیا اور اُلٹی گنتی شروع کر دی:)۔
 
فاتح

لائبریرین
قبلہ! اب مجھ اور آپ ایسے تین پانچ کرنے والے جو چار پانچ بچے ہیں وہ کہیں اتفاقاً بھی دو چار ہو جائیں تو انہیں فوراً نو دو گیارہ ہو جانا چاہیے۔
 
حضور ہم تو بڑے شریف بچے ہیں ہم کسی کا بھی تیا پانچا نہیں کرتے۔ چار پانچ ہی بہت ہیں نو دو گیارہ ہوئے تو آٹا ، بجلی اور چینی جیسی اجناس مزید کم پڑ جائیں گی۔:)
 
جہانزیب

محفلین
یاد رکھنے کا شکریہ سعود، میں‌ تو خود سوچ رہا تھا آپ سے بات کرنے کا، مگر ہمیشہ بھول جاتا ہے ۔
اور نبیل میں‌ تو بچپن سے ہی خفیہ فورم پر آتا ہوں‌ ۔ یہ کونسی نئی بات ہے ۔
 
Top