اردو محفل کے ماہر رکن جناب جہانزیب کی آج سالگرہ کا دن ہے ....شاید اسی وجہ سے نظر نہیں آ رہے ہیں..... ہم اس خوشی میں ان کے برابر کے شریک ہیں ....حالانکہ انہوں نے ہمین مدعو نہیں کیا ہے ..... شاید اگلی دفعہ خیال رکھیں گے
جہانزیب بھائی کو میری طرف سے اس خوشی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے
مغل صاحب احقر آپ کا "ڈھنڈورا پیٹنا" بھول گیا. . . معذرت خواہ ہوں
ہر خاص و عام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ہمارے ہاتھوں یہ جو دھاگہ وقوع پذیر ہوا ہے اس میں "حفیہ ہاتھ "کی طرح مغل صاحب کا ہاتھ ہے....مغل صاحب خدمت مستعار دینے کا شکریہ
ابھی میں سحری کرنے اٹھا اور محفل پر یہ دھاگہ دیکھ کر فوراً تاریخ دیکھی ۔۔ مجھے اپنی سالگرہ یاد نہیں رہتی، لیکن اس دفعہ میں نے کافی یاد رکھی ہوئی تھی، ایک وجہ کہ چوبیس کو میرے بھائی کی سالگرہ تھی اور اسے یہ دکھ کہ کسی نے کبھی سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، جو میں الحمداللہ اس بار پھر نہیں دے سکا ۔ اور دوسری وجہ میری اہلیہ کا یہ رونا کہ جب سالگرہ تھی تو ٹھیک بارہ بجے کیوں نہیں مبارکباد دی، میری دفعہ بھی پانچ گھنٹے اوپر ہو چکے ہیں اب ۔ ادلے کا بدلہ ۔
آپ سب احباب کا بہت بہت شکریہ ۔