جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کی متنازع ویڈیو کس نے لیک کی؟ سازش بے نقاب

جاسم محمد

محفلین
جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کی متنازع ویڈیو کس نے لیک کی؟ سازش بے نقاب

گزشتہ روزچوہدری سرور کے خلاف پرویز الہیٰ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خفیہ ویڈیو لیک ہوئی جس کے بعد پی ٹی آئی میں گروہ بندی کی افواہیں سچ ثابت ہونے لگی ہیں۔ اس معاملے پر تجزیہ کاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔ صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی جو ویڈیو جاری ہوئی وہ یہاں کی میڈیا کوریج کرنے والے ساتھی چودھری اقبال نے دوستوں کو بھیجی۔ اس میں وہ ویڈیو کی آواز بند کرنا بھول گئے اور پھر جو ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔

پارٹیوں میں بڑے بڑے اختلافات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ تو بہت سی پارٹیاں اور لوگ ہیں۔ جب نوازشریف وزیر اعظم تھے تو مجبوری کے تحت غلام حیدر وائیں کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا پڑا، سارے فیصلے شہبازشریف کرتے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے عمران خان کھڑے ہیں، باقی لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کوئی اتحادی حکومت اکیلی نہیں چل سکتی۔ چودھری برادران ماہر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے پہلے جہانگیر ترین کو بلا کر مسئلہ بتایا۔ اگر جہانگیر ترین ان کی بات آگے نہیں کرتے تو پھر وہ خود عمران خان سے بات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہیں عمران خان ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد پرویز الٰہی نے ہنگامی پریس کانفرنس کر کے اس سارے معاملے پر وضاحت پیش کی تھی۔
 
فرقان احمد

محفلین
غیر روایتی سیاست کے لیبل تحت روایتی سیاست کا چلن جاری ہے؛ دیکھیے، کب تلک یہ سلسلہ چلتا ہے؟ اس وقت پنجاب میں ق لیگ اس لیے نہایت اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ پیپلز پارٹی کا رُخ نون لیگ کی طرف ہو رہا ہے اور پنجاب میں ق لیگ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہے تاہم اصل خطرہ نیب کی تلوار کا ہے جو کہ چودھری برادران کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک معتدل وزیرِ اعلیٰ اپنے تمام تر حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ بُرا کیوں لگتا ہے ان سیاسی ٹھیکیداروں کو؟
کیونکہ ہمارے حکمرانوں سے طاقت ہضم نہیں ہوتی۔ اقتدار میں آکر یہ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اور فرعونوں جیسی حرکتیں کرتے ہیں۔ سیاسی ٹھیکے دار (اسٹیبلشمنٹ) یہ سب کب تک برداشت کرے؟ جب تک حکمران سیدھے نہیں ہو جاتے۔ سیاسی ٹھیکیدار اپنا کام جاری رکھیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پنجاب میں ق لیگ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہے
ایسی حکومت اگر خدانخواستہ بن بھی گئی تو کتنے دن چل جائے گی؟ بہتر ہے تحریک انصاف کو پنجاب اور وفاق میں بھرپور کام کرنے کا موقع دیا جائے۔'کے پی کے میں عمران خان نے کیا کر لیا 'والا طعنہ اب وہاں دو تہائی اکثریت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ وفاق اور پنجاب میں اسی خوف سے لیگیوں اور جیالوں کی پھٹی ہوئی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
غیر روایتی سیاست کے لیبل تحت روایتی سیاست کا چلن جاری ہے؛ دیکھیے، کب تلک یہ سلسلہ چلتا ہے؟ اس وقت پنجاب میں ق لیگ اس لیے نہایت اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ پیپلز پارٹی کا رُخ نون لیگ کی طرف ہو رہا ہے اور پنجاب میں ق لیگ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت قائم کرنے کی پوزیشن میں ہے تاہم اصل خطرہ نیب کی تلوار کا ہے جو کہ چودھری برادران کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔
پنجاب کی حد تک خطرہ ٹل گیا۔ الحمدللہ
 
Top