امین شارق
محفلین
الف عین سر
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
جہاں میں ذِکر خُدا صُبح و شام تیرا ہے
تُو پاک ہے اے خُدا پاک نام تیرا ہے
بِلا شُبہ ہے ترے ذکر میں دِلوں کا سکوں
جو دِل کو پھیر دے ایسا کلام تیرا ہے
ترے ملائکہ مشغول ہیں عبادت میں
ترے رسولوں کے لب پر پیام تیرا ہے
تُمہارے بندے تو عاجز ہیں کیا خبر اُن کو
تُو ہی تو جانتا ہے کیا مقام تیرا ہے
تری عطائیں بُھلا کر خطا کریں بندے
خطا بُھلا کے عطا کرنا کام تیرا ہے
ہیں دریا تیرے، ترے دشت ہیں، پہاڑ ترے
زمیں ہے تیری، فلک نِیل فام تیرا ہے
تری رضا کے بِنا کچھ بھی ہے نہیں ممکن
بنا ہُوا اے خُدا یہ نظام تیرا ہے
ترا ہی رعب ہے یارب تمام عالم میں
جہاں میں جو بھی ہے سب احتشام تیرا ہے
تُمہارے در پہ نہ آؤں تو پِھر کہاں جاؤں
مرا وسیلہ خُدا صرف بام تیرا ہے
تُجھی کو کرتے ہیں سجدے تری مدد چاہیں
سبھی ہیں مقتدی تیرے، اِمام تیرا ہے
جو خاص ہیں ترے بندے ہے ان کی بات جُدا
گُناہگار پہ بھی لُطف عام تیرا ہے
نبی کا واسطہ مجھ کو بھی تُو بھلا کردے
مرا نبی جو ہے خَیرُ الْاَنام، تیرا ہے
خُدا تُو بخش دے شارؔق سے اب حساب نہ لے
ترے حبیب کا عاشق، غلام تیرا ہے
تُو پاک ہے اے خُدا پاک نام تیرا ہے
بِلا شُبہ ہے ترے ذکر میں دِلوں کا سکوں
جو دِل کو پھیر دے ایسا کلام تیرا ہے
ترے ملائکہ مشغول ہیں عبادت میں
ترے رسولوں کے لب پر پیام تیرا ہے
تُمہارے بندے تو عاجز ہیں کیا خبر اُن کو
تُو ہی تو جانتا ہے کیا مقام تیرا ہے
تری عطائیں بُھلا کر خطا کریں بندے
خطا بُھلا کے عطا کرنا کام تیرا ہے
ہیں دریا تیرے، ترے دشت ہیں، پہاڑ ترے
زمیں ہے تیری، فلک نِیل فام تیرا ہے
تری رضا کے بِنا کچھ بھی ہے نہیں ممکن
بنا ہُوا اے خُدا یہ نظام تیرا ہے
ترا ہی رعب ہے یارب تمام عالم میں
جہاں میں جو بھی ہے سب احتشام تیرا ہے
تُمہارے در پہ نہ آؤں تو پِھر کہاں جاؤں
مرا وسیلہ خُدا صرف بام تیرا ہے
تُجھی کو کرتے ہیں سجدے تری مدد چاہیں
سبھی ہیں مقتدی تیرے، اِمام تیرا ہے
جو خاص ہیں ترے بندے ہے ان کی بات جُدا
گُناہگار پہ بھی لُطف عام تیرا ہے
نبی کا واسطہ مجھ کو بھی تُو بھلا کردے
مرا نبی جو ہے خَیرُ الْاَنام، تیرا ہے
خُدا تُو بخش دے شارؔق سے اب حساب نہ لے
ترے حبیب کا عاشق، غلام تیرا ہے