کاشفی
محفلین
نعت مصطفی ﷺ
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )
جہاں میں وہ ازل کے حُسن کا آئینہ دار آیا
کہ جس کو دیکھ کر خود خالق اکبر کو پیار آیا
حسیں ایسا کہ اُس کے حُسن پر یوسف بھی ہو قرباں
اُسی کے عکس رُخ سے حُسن یوسف پر نکھار آیا
وہ جس کی زندگی تھی اک نمونہ حُسنِ سیرت کا
وہ جس کی بندگی سے بندگی کا اعتبار آیا
فرشتے اب اُسی کے نام کی تسبیح پڑھتے ہیں
وہ بن کر اُس کمال حُسن کا آئینہ دار آیا
گئے تھے جستجو میںجس کی کوہِ طور تک موسیٰ
مدینہ میں نظر ہم کو وہ نورِ کردگار آیا
زمانہ مضطرب تھا آدمیت محوِ گریہ تھی
وہ آیا تو جہاں کی بے قراری کو قرار آیا
سمجھ کر خاکِ پا ہم نے بنایا آنکھ کا سُرمہ
مدینہ کی طرف سے جب کبھی اُڑکر غبار آیا
فلک پر کاش کوئی عیسی دوراں سے کہدیتا
وہ جس کا مدتوں سے آپ کو تھا انتظار آیا
ہوا محسوس جیسے آیا ہوں معراج سے واپس
مدینہ میں کبھی دو چار لمحہ گر گذار آیا
کسی محفل میں جب بھی آیا ذکر جلوہء خالق
زباں پر نام ِ محبوبِ خدا بے اختیار آیا
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم