جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

حسینی

محفلین
جہلم: تحصیل سوہاوہ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے دھمیک میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق غوری ایکس ون نامی اس کنویں میں یومیہ تیل کی پیداوار کا تخمینہ 5500 بیرل ہے جبکہ کنویں میں تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ذخیرے سے رواں ماہ کے آخر تک تیل کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔
http://www.express.pk/story/260812/
 
حسینی

محفلین
بات صرف یہ ہے کہ اس طرح کی اچھی خبروں کا کچھ ثمر عام عوام تک بھی پہنچے۔
ہم تو صرف خبر سن کر خوش ہوتےہیں۔۔۔۔ لیکن ثمرات وہ لوٹتے ہیں جن کو ہم ووٹ دے کر اسمبلیوں تک پہنچاتے ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل کتنے دنوں تک چلے گا؟ :)
یومیہ 5500 بیرل کے حساب سے ساڑھے دس سال تک اس کنوئیں سے تیل نکل سکتا ہے :)
لیکن اگر پاکستان کی روزانہ تیل کی کھپت کو سامنے رکھا جائے تو اس کنوئیں کا سارا تیل 51 دنوں میں دھواں بن کر فضا میں اڑ سکتا ہے ۔ ۔ ۔:):):)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

ہاہاہا۔ مجھے اسی کی توقع تھی۔ صرف 51 دن۔ :D
 
arifkarim

معطل
آپ کہہ سکتے ہیں کہ تیل کے سمندروں پر بیٹھے ہیں :)
جی ناروے میں بہت تیل ہے لیکن ہمارے کسی کام کا نہیں۔ ہم فی الحال مچھلی اور لکڑی کی پیداوار سے اپنے خرچے پورے کر رہے ہیں۔ باقی کا خسارہ ٹیکس دہندگان اور لاتعداد ٹیکسس پورا کر دیتے ہیں۔ ہمنے تو آج تک تیل کی دھار تک نہیں دیکھی۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ کنواں تو اتنا بڑا نہیں ہے کہ پاکستان کی توانائی ضروریات خاطر خواہ طریقے سے پورا کر سکے۔ البتہ پنجاب میں شیل گیس اور شیل آئیل کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں اور سولر کا تو کافی پوٹینشل ہے۔
 
یہ کنواں تو اتنا بڑا نہیں ہے کہ پاکستان کی توانائی ضروریات خاطر خواہ طریقے سے پورا کر سکے۔ البتہ پنجاب میں شیل گیس اور شیل آئیل کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں اور سولر کا تو کافی پوٹینشل ہے۔
کل یا پرسوں ٹی وی پر بتا رہے تھے کہ پاکستان کی کل ملا کر (سارے کنووں کی) تیل کی پیداوار ایک لاکھ پیرل ہے۔ ظاہر 5500تو اس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ کل کھپت کا پتہ چلے تو فرق کا اندازہ کرنا آسان ہوگا۔
 
Top