جہیز لینا چھوڑ دیں مختصر مختصر

زیرک

محفلین
جہیز لینا چھوڑ دیں مختصر مختصر
یاد رکھیں کہ شادی کے بعد بیڈ پر پڑا آدھا کمبل بیوی کو بھی دینا پڑتا ہے، شوہر زیادہ اکڑ دکھائے تو اہلیہ یہ کہہ کر پورا کمبل چھین لیتی ہے کہ "جائیں بازار سے اپنے لیے نیا لے آئیں یہ مجھے جہیز میں ملا ہے"۔
سبق: مرد حضرات اگر اس جملے سے بچنا چاہتے ہیں تو جہیز لینا چھوڑ دیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
کمبل تو اپنا ہی ہے لیکن سننا یہ پڑتا ہے، "زندگی میں اگر سونے کے لیے ایک کمبل لے کر دے ہی دیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارا اپنے اوپر ہی لیے رکھو"
 

جاسم محمد

محفلین
سوال یہ ہے کہ آپ دونوں کو اتنی سردی کیوں لگتی ہے
اس میں ان "دونوں" کا کوئی قصور نہیں :)
tag.gif
 

زیک

مسافر
جاسم محمد نے بھی یہ سمجھ لیا ہے کہ ہم صحن میں سوتے ہیں!
:)

جارجین بابا آرکٹک میں رہتا ہوتا تو یہ سوال نہ کرتا۔;)

باہر جتنی بھی سردی ہو بیڈ روم کا موسم تو خوشگوار ہی ہونا چاہیئے لیکن وہاں تو کمبل چھن رہے ہیں
 

انس معین

محفلین
یہ تجربے کی باتیں ہیں ۔ ہماری سمجھ سے تو باہر ہیں ۔
اور گفتگو کا رخ جس طرف جا رہا ہے ۔
بزرگوں کو اس مراسلے پر ٹیگ کریں ۔ :sneaky:
 

زیرک

محفلین
کامیاب یا ناکام ۔ یہ بھی بتائیں کون سا کریں دونوں میں سے ۔
ہم تو ظفلِ مکتب ہیں ،
یہ پتہ کرنے کے لیے طفلِ مکتب کو مکتب کی بھولی بھالی زندگی سے نکلنا ہو گااور عملی زندگی(تجربے گاہ) کی کانٹے دار راہوں پر چلنا سیکھنا ہو گا۔
 
Top