حکمرانوں کا سار ہم وغم اب یہ رہ گیا ہے کہ کیسے اپنا پانچ سالہ دور کسی طرح سے مکمل کیا جائے۔۔۔ تاکہ ان کی لوٹ کھسوٹ نامکمل نہ رہ جاوے۔۔۔
ملک کو بحرانوں سے نکالنا۔۔۔ یا طویل مدتی منصوبے بنانا ان کی ترجیحات میں ہرگز شامل نہیں۔
ہر حکومت آکر پچھلی حکومت کے سارے منصوبے ختم کر کے پھر سے ریت پر گھر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رخصت ہوجاتی ہے۔۔ اور اگلی باری کا انتظار کرنے لگتی ہے۔۔ اور عوام کا حافظہ اتنا کمزور ہے کہ کچھ ہی عرصے میں سارے زخم بھول جاتے ہیں۔