جیسے مر گیا میں ۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
ڈھونڈتا خود کو یہاں پر دھر گیا میں
اے زمانے تجھ سے شاید ڈر گیا میں
لوگ جمع لاش کے اطراف میں تھے
یو ں لگا مجھ کو کہ جیسے مر گیا میں
 
مدیر کی آخری تدوین:

شیرازخان

محفلین
دھر گیا میں۔۔ سے مراد؟
جمع کا تلفظ غلط ہے، یہ جم عا نہیں، جم ع ہے، ع پر جزم
ڈھونڈتا ہوں خود کو جیسے کھو گیا میں
اے زمانے تجھ سے شاید ڈر گیا میں
لوگ تھے اطراف میں اک لاش کے جو
یو ں لگا مجھ کو کہ جیسے مر گیا میں
 

الف عین

لائبریرین
پہلا مرع مطلع نہیں رہا، دھر تو قافیہ تھا، لیکن کھو نہیں۔
لاش والا مصرع درست ہو گیا ہے اگرچہ رواں نہیں
لاش تھی، اور اس کے چاروں سمت لوگ
 

شیرازخان

محفلین
پہلا مرع مطلع نہیں رہا، دھر تو قافیہ تھا، لیکن کھو نہیں۔
لاش والا مصرع درست ہو گیا ہے اگرچہ رواں نہیں
لاش تھی، اور اس کے چاروں سمت لوگ
استاد صاحب یوں کیسا رہے گا؟؟

دیکھ کر اک آہ ٹھنڈی بھر گیا میں
اے زمانے تجھ سے شاید ڈر گیا میں
لاش تھی، اور اس کے چاروں سمت لوگ
یو ں لگا مجھ کو کہ جیسے مر گیا میں
 

شیرازخان

محفلین
مطلع درست
لاش تھی، اور اس کے چاروں سمت لوگ
فاعلاتن فاع؛اتن فاعلن ہو گیا ہے
دیکھ کر اک آہ ٹھنڈی بھر گیا میں
اے زمانے تجھ سے شاید ڈر گیا میں
لوگ تھے اک لاش کو گھیرے ہوئے تو
یو ں لگا مجھ کو کہ جیسے مر گیا میں
 

الف عین

لائبریرین
آخر میں ’تو،ُ بطور ہجائے بلند مجھے پسند نہیں۔ یوں کہنے میں کیا حرج ہے
لوگ سب اک لاش کو گھیرئے ہوئے تھے
 
Top