فاتح
لائبریرین
مووی کو بلورے یا ڈی وی ڈی پر ریلیز کرنے کا عمل ایک گھنٹے یا ایک دن کا نہیں ہوتا اور نہ ہی ایک یا دو افراد پر مبنی ہوتا ہے۔ کئی ڈسکیں تیار کی جاتی ہیں، اور اس تیاری کے عمل کے دوران ہزاروں نہیں تو سینکڑوں لوگوں کے ہاتھوں سے گزرتا ہے میڈیا اور اس عمل کے دوران مووی کو چوری سے بچانا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے۔زیک آپ ذرا نیٹ پر اسپیکٹر بلو رے اسپارکس لکھ کر سرچ کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اسکا 1080p ورژن سین نے ریلیز کر دیا ہے۔ آفیشلی اسے 9 فروری کو آنا تھا ۔ اب یہ ریلیز سے قبل سین والوں کے ہاتھ کیسے لگا، یہ اہم سوال ہے۔
علاوہ ازیں 2014 میں سونی کے میڈیا سرورز ہیک کر کے وہاں موجود کچھ موویز ریلیز سے قبل ہی ہائی ڈیفینیشن کوالٹی میں ٹورنٹ پر ڈال دی گئی تھیں۔