جیمز بانڈ کی نئی فلم ”سپیکٹر“ کس کس نے دیکھ لی ہے؟

فاتح

لائبریرین
زیک آپ ذرا نیٹ پر اسپیکٹر بلو رے اسپارکس لکھ کر سرچ کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اسکا 1080p ورژن سین نے ریلیز کر دیا ہے۔ آفیشلی اسے 9 فروری کو آنا تھا ۔ اب یہ ریلیز سے قبل سین والوں کے ہاتھ کیسے لگا، یہ اہم سوال ہے۔
مووی کو بلورے یا ڈی وی ڈی پر ریلیز کرنے کا عمل ایک گھنٹے یا ایک دن کا نہیں ہوتا اور نہ ہی ایک یا دو افراد پر مبنی ہوتا ہے۔ کئی ڈسکیں تیار کی جاتی ہیں، اور اس تیاری کے عمل کے دوران ہزاروں نہیں تو سینکڑوں لوگوں کے ہاتھوں سے گزرتا ہے میڈیا اور اس عمل کے دوران مووی کو چوری سے بچانا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں 2014 میں سونی کے میڈیا سرورز ہیک کر کے وہاں موجود کچھ موویز ریلیز سے قبل ہی ہائی ڈیفینیشن کوالٹی میں ٹورنٹ پر ڈال دی گئی تھیں۔
 
arifkarim

معطل

جیمز بانڈ کی اگلی فلم اسی بارہ میں ہوگی کہ میری سابقہ فلم آفیشل ریلیز سے قبل کس نے چرا کر نیٹ پر ڈالی۔ :LOL:
 
زیک

مسافر
دیکھیے پائریسی پر اپنا اپنا نظریہ اور قانون ہے۔ زیک کے ہاں اور طرح کا معاشرہ اور معاشی نظام ہے وہاں یہ بہت بڑی اخلاقی بددیانتی ہوگی، ہمارے ہاں معاشی نظام ویسا نہیں ہے، قانون ویسا نہیں ہے، قانون پر عمل ویسا نہیں ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے پائریسی نظام کے نسبت تناسب کو اسی نظرسے دیکھنا چاہیے جس نسبت تناسب سے وہاں کا معاشی نظام اور یہاں کانظام، وہاں کے قوانین اور یہاں کے قوانین، وہاں کے سیاست دان اور یہاں کے سیاست دان ، وہاں کے سائنسدان اور یہاں کے سائنسدان،وہاں کے بزنس مین اور یہاں کے بزنس مین ہیں وغیرہ وغیرہ ،اس فرق کو نظر میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ میں پائریسی کی حمایت نہیں کر رہا فقط دو ملکوں میں فرق بتانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جیسے اور شعبوں میں کوئی کمپیریزن نہیں ہو سکتا بعینہ ویسے ہی اس میں بھی نہیں کرنا چاہیے۔
کافی حد تک آپ سے متفق ہوں۔

arifkarim اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ناروے پاکستان کے قریب ہے یا امریکہ کے؟
 
زیک

مسافر
مووی کو بلورے یا ڈی وی ڈی پر ریلیز کرنے کا عمل ایک گھنٹے یا ایک دن کا نہیں ہوتا اور نہ ہی ایک یا دو افراد پر مبنی ہوتا ہے۔ کئی ڈسکیں تیار کی جاتی ہیں، اور اس تیاری کے عمل کے دوران ہزاروں نہیں تو سینکڑوں لوگوں کے ہاتھوں سے گزرتا ہے میڈیا اور اس عمل کے دوران مووی کو چوری سے بچانا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں 2014 میں سونی کے میڈیا سرورز ہیک کر کے وہاں موجود کچھ موویز ریلیز سے قبل ہی ہائی ڈیفینیشن کوالٹی میں ٹورنٹ پر ڈال دی گئی تھیں۔
مووی پائریسی کے متعلق میری معلومات بہت ہی پرانی ہیں۔ ابھی گوگل کرنے سے معلوم ہوا کہ کیمرہ پرنٹ کا رواج تقریبا ختم ہو چکا ہے۔
 
اچھا؟ یہ میرے علم میں نہیں تھا، کیونکہ مشن امپاسیبل اور مارشین والے دھاگے میں محفلین اب بھی سکرینرز دیکھنے کی بات کر رہے تھے۔
 
زیک کی بات درست ہے۔ آجکل صرف ہائی ریٹڈ بلاک بسٹر فلموں کے کیم پرنٹ آتے ہیں۔ ہر دوسری فلم کاکیم نہیں ریلیز ہوتا کہ سنیما گھروں میں سیکیورٹی چیکس بڑھا دئے گئے ہیں۔ اثبو ت کے طور پر میں بچوں کی فلم Pan کا کیم کئی دنوں تک ڈھونڈتا رہا اور نہیں ملا۔ البتہ اسٹار وارز کاچند گھنٹوں میں آگیا تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
فلم دیکھ کر کافی مایوسی ہوئی۔ رات اڑھائی بجے کے قریب شروع کی تھی۔ فلم سے اگر کہانی نکال دی جائے تو بہت اچھی فلم بنی۔ خیر، آج دوبارہ دیکھوں گا کہ شاید اب فلم بہتر ہو چکی ہو؟
 
اوشو

لائبریرین
جس دن سینما میں ریلیز ہوئی تھی اسی دن دیکھی تھی۔ ایسی فلمز بڑی سکرین پر ہی مزہ دیتی ہیں۔ باقی ایکشن کے مناظر اچھے تھے کہانی نے کچھ خاص مزہ نہیں دیا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
لگا دی ہے 1080pبلو رے میں، دیکھ کے بتاؤ گااب :LOL: ویسے اتنا مال جمع ہو گیا ہے دیکھنے والا کہ لگتا ہے ایک دو سال میں ہی دیکھ پاؤں گا۔ یو ٹورنٹ بھی ایک ٹی بی ڈاؤنلوڈ پر پہنچ گیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
فلم دیکھ کر کافی مایوسی ہوئی۔ رات اڑھائی بجے کے قریب شروع کی تھی۔ فلم سے اگر کہانی نکال دی جائے تو بہت اچھی فلم بنی۔ خیر، آج دوبارہ دیکھوں گا کہ شاید اب فلم بہتر ہو چکی ہو؟
کہانی بھی ٹھیک تھی یہاں تک کہ وہ مضحکہ خیز تشدد والے سین شروع ہو گئے۔
 
Top