جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوا دیا

الف نظامی

لائبریرین
پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ رات 11 بجتے ہی قوم کی نظریں صرف ارشد ندیم پر جمی ہوئی تھیں اور سب کی ٹی وی اسکرین پر صرف ارشد ندیم چھایا ہوا تھا۔

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی کا جشن وزیراعظم شہباز شریف نے بھی منایا جن کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار 92.97 میٹر کی تھرو دیکھتے ہی وزیراعظم کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ہاتھ اٹھا کر کامیابی کا جشن منایا جب کہ اس موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنایا ہے۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90.57 میٹر کا تھا جو ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ماشاءاللہ
مبارک باد
خیر مبارک ، پوری قوم کو مبارک ہو۔
کیا ہی خوب تھرو تھی
بالکل ،اور مزہ آ گیا!
بہت کمال کی تھرو تھی اور ساتھ میں اولمپک ریکارڈ بھی بنا دیا۔ 🥇
کمال کر دیا ارشد ندیم نے!
 
Top