جیوکیشنگ

زیک

مسافر
وقت تو نکالنا پڑتا ہے۔ یہ میرے جیسے gadget freak اور خزانوں کے کھوجی کے لئے زبردست کھیل ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں واقعی شوق کی بھی بات ہوتی ہے نا۔ ویسے اب تک کتنے خزانے ہاتھ لگے ہیں۔
باقی گیمز کے لیے وقت ہوتا ہے۔ لیکن اس کے لیے نہیں۔ کیونکہ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔
 

زیک

مسافر
ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی کھیلنا شروع کیا ہے کیونکہ پہلے میرے پاس GPS نہیں تھا۔ میں اور میری بیٹی جاتے ہیں ڈھونڈنے۔ وہ جیوکیش میں کھلونے دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے۔

اگر لوگ اس موضوع میں کچھ interested ہوں تو ایک مضمون لکھوں اس پر۔ کتنے دنوں سے تو یہ تانا بانا لاوارث پڑا تھا۔
 

ماوراء

محفلین
نیکی اور پوچھ پوچھ۔ میں پہلے ہی کہنے لگی تھی کہ اس پر مزید کچھ لکھیں۔ پھر میں نے سوچا کہیں وکی سے پڑھنے کو ہی نہ کہہ دیں۔ جب گیم آتی ہو نا تو اچھی طریقے سے بتایا جا سکتا ہے۔ اس لیے مجھے تو کم از کم انتظار رہے گا۔


ویسے یہ تھریڈ میں نے آج ہی دیکھا ہے۔ کہیں مس ہو گیا تھا۔ :?
 

زیک

مسافر
جیوکیشنگ کیا ہے

جیوکیشنگ کیا ہے

جیوکیشنگ ایک طرح کا خزانہ ڈھونڈنے کا کھیل ہے۔ اس میں GPS ریسیور کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ ڈبے میں ایک لاگ‌بک اور کچھ کھلونے وغیرہ ڈال کر کسی جگہ چھپا دیتے ہیں۔ پھر اس جگہ کے coordinates اپنے GPS سے معلوم کر کے اس جیوکیش کی معلومات ویب پر ڈال دیتے ہیں۔

اب دوسرے لوگ اس جیوکیش کی کھوج میں نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ان کے پاس بھی عام طور سے GPS ریسیور ہوتے ہیں اگرچہ کچھ شہزادے بغیر جی‌پی‌ایس کے بھی کام چلا لیتے ہیں۔

پہلا مرحلہ جیوکیش کے coordinates پر پہنچنے کا ہے۔ یہ آسان بھی ہو سکتا ہے کہ کسی سڑک کے نکڑ پر ہو (یا جیسے ایک جیوکیش میری بیوی کے دفتر کے عین باہر تھی) اور مشکل بھی کہ آپ کو دریا پار کرنا پڑے یا پہاڑ چڑھنا پڑے۔ وہاں پہنچ کر اسے ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ ایک تو جی‌پی‌ایس میں کچھ ایرر ہو سکتا ہے (عام طور سے 10 میٹر کا)۔ پھر چھپائی ہوئی چیز کو ڈھونڈنے میں بھی محنت لگتی ہے۔

جب آپ کو جیوکیش مل جائے تو آپ اس کی لاگ‌بک میں دستخط کرتے ہیں اور اگر چاہیں تو کوئی کھلونا یا چھوٹی موٹی چیز لے لیں یا چھوڑ جائیں۔ اصول یہ ہے کہ اگر آپ کچھ لیں تو اس کے مقابلے کی یا بہتر چیز چھوڑیں بھی ضرور۔ جیوکیش میں عموماً سی‌ڈی، کھلونے کی گاڑیاں، بریسلیٹ، ہار، سکے، کتابیں، سٹکر، بٹن وغیرہ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد اسے واپس اپنی جگہ چھپا دیں۔

اس کے علاوہ travel bug بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ کوئی کھلونا یا چیز ہو گی جس کے ساتھ ایک لیبل ہو گا۔ اس کا مقصد پھرنا ہے۔ سو آپ اسے ایک جیوکیش سے نکالتے ہیں اور دوسری میں ڈال دیتے ہیں۔ اس طرح یہ سفر کرتے رہتے ہیں اور ہزاروں میل دور پہنچ جاتے ہیں۔ ان کو ٹریک کرنے کے لئے ان کے لیبل پر ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جس کے ذریعہ آپ جب بھی اس کو لیں یا کہیں ڈالیں تو ویب سائٹ پر جا کر لاگ کر دیں اور اس کا ریکارڈ رہے۔

کچھ جیوکیشز خاص طور پر شہروں میں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ ان میں لاگ‌بک کے علاوہ کچھ نہیں آ سکتا۔ عموماً یہ کیمرہ فلم کے ڈبے یا اس سے بھی چھوٹے ڈبے میں ہوتی ہیں۔ انہیں ڈھونڈنا اور بھی مشکل ہے۔

بڑی جیوکیش کسی ٹپرویر ڈبے یا ammo can میں ہوتی ہیں اور ان کے اندر waterproofing بھی کی ہوتی ہے۔

جیوکیشز کی کئی قسمیں ہیں:

روایتی: یہ کسی ڈبے میں دیئے گئے coordinates پر موجود ہوتی ہے۔
ملٹی‌کیش: اس میں ایک سے زیادہ مرحلے ہوتے ہیں۔ جب آپ ویب پر دیئے coordinates پر پہنچتے ہیں تو وہاں سے آپ کو اگلے مرحلے کے coordinates ملتے ہیں۔ عموماً یہ دو مرحلوں کی ہوتی ہیں مگر کچھ سات آٹھ مرحلوں پر بھی ہیں (اور زیادہ بھی)۔
پہیلی: اس کے جو coordinates دیئے ہوتے ہیں جیوکیش وہاں نہیں ہوتی۔ آپ کو اصل جگہ معلوم کرنے کے لئے کوئی puzzle حل کرنا پڑتا ہے۔

جیوکیش کا سائز micro سے لے کر large تک ہو سکتا ہے۔

میرے گھر سے ایک میل کے اندر کئی جیوکیشز ہیں۔ ان میں سے زیادہ‌تر روایتی ہیں اور درمیانے سے لیکر مائکرو سائز میں ہیں۔ انہیں ڈھونڈنا زیادہ مشکل نہیں۔ البتہ کچھ جیوکیشز کو ڈھونڈنا کافی مشکل ہے مثلاً سمندر میں سکوبا ڈائیو کر کے یا ایک لمبی چوڑی murder mystery حل کر کے جس کے لئے آپ کو بہت سی جگہوں پر جانا پڑے گا۔ کچھ درخت پر چڑھنے پر ملیں گی یا سڑک کے بغیر ڈرائیو اور پھر لمبی ہائیک کی ضرورت پڑے گی۔ ہو سکتا ہے آپ کو پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنی پڑیں یا اینٹارکٹکا یا آرکٹک سرکل جانا پڑے۔
 

زیک

مسافر
جیوکیشنگ کا ساز و سامان

ویسے تو بنیادی ضرورت صرف ایک جی‌پی‌ایس کی ہے مگر میں چونکہ gadget freak اور ڈیٹا پراسیسنگ کا شیدائی ہوں اس لئے یہ چیزیں استعمال کرتا ہوں:

  1. گارمن کا جی‌پی‌ایس ریسیور اور ٹوپوگرافک نقشہ
  2. پالم کا ٹریو فون اور پی‌ڈی‌اے
  3. کچھ کھلونے اور چیزیں مثلاً لیپل پن والے پاکستانی جھنڈے، پاکستانی اور دوسرے ملکوں کے سکے، مختلف ملکوں سے چھوٹے چھوٹے souvenirs، میرے سکول کی لیپل پن اور میسکوٹ، وغیرہ۔
  4. اپنے کمپیوٹر پر جیوکیشز کے لئے ڈیٹابیس کا سافٹ‌ویر Geocaching Swiss Army Knife
  5. اپنے ٹریو پر جیوکیش ڈیٹابیس کے لئے سافٹ‌ویر کیش‌میٹ

ایک اور لازمی جزو کسی جیوکیشنگ سائٹ کی رکنیت ہے۔ ویسے تو کئی سائٹ ہیں مگر جیوکیشنگ ڈاٹ کام سب سے بڑا اور پرانا ہے۔

آئندہ: جیوکیشنگ کیسے شروع ہوئی۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست ذکریا۔ بہت اچھا لکھا ہے۔ لیکن یہ گیم تو بہت ہی مشکل اور دماغ والوں کے لیے ہے۔ کم از کم میں تو کبھی بھی نہیں اس کو کھیل سکوں گی۔ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائ بہت شکریہ۔
ماوراء۔ میں‌نہیں‌کھیل رہا، میرا دماغ ادھار لے لیں :D
بے بی ہاتھی
 

زیک

مسافر
شکریہ نبیل، ماوراء اور قیصرانی۔

نبیل جرمنی میں سنا ہے آج کل جیوکیشنگ بہت مقبول ہو رہی ہے۔
 
Top