الحمد للہ ابھی ابھی جوجو کا ای میل آ گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ہے اور بخیر ہے۔ موبائل کا انٹر نیٹ استعمال کر رہی ہے، اس لئے محفل پر آنے سے قاصر ہے۔ شکریہ بلال یہ دھاگا کھولنے کا، میں نے اس سے پہلے ہی ای میل کر دیا تھا۔ اور آج صبح کے بعد ابھی محفل میں آیا تو سب سے پہلے اسی پر نظر پڑی۔
محمود میں اب ربط میں ہوں، اب تک کوئی ربط نہیں تھا۔
السلام علیکم نبیل بھائی اور اہل محفل
ایک نیٹ کیفے سے آن لائن ہوں ۔ میں الحمد للہ نخیریت ہوں گبین ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اور ڈاکٹر صاحب بھی۔ سوات سے 10 مئی صبح 6 بجے نکلے تھے ۔ اور رات 11 بجے اسلام آباد پہنچے ۔ راستے میں جو ہم پہ گزری جو دیکھا ان کا حال انشا اللہ سوات جاکر آرام سے لکھوں گی
ابھی خبریں سن رہی تھی ہو سکتا 18 جون کو سوات واپس جانے کی اجازت مل جائے۔
بہت بہت شکریہ لٹل اینجل
آپ کیسی ہیں
اچھی بات ہے ناں!