جی اٹھو گے تم اگر بسمل ہوئے۔۔۔ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ

الشفاء

لائبریرین
سینکڑوں غم سے ملی ان کو نجات
جو تمہارے درد کے حامل ہوئے
تم نہیں حاصل تو کچھ حاصل نہیں
تم ہوئے حاصل تو سب حاصل ہوئے
آپ تک لائی جو موج رنج و غم
اس پہ قرباں سینکڑوں ساحل ہوئے
درد عشق حق بھی تم حاصل کرو
لاکھ تم عالم ہوئے فاضل ہوئے
یک زمانے صحبت با اولیاء
جس نے پائی ہے وہی کامل ہوئے
آشنائے درد جان سوختہ
دیکھ کر رندوں میں ہم شامل ہوئے
دیکھتے ہی دل مرا گھبرا گیا
واعظان خشک جب نازل ہوئے
اختر بسمل کی تم باتیں سنو
جی اٹھو گے تم اگر بسمل ہوئے
۔۔۔
مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت کلام شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ
یک زمانے صحبت با اولیاء
جس نے پائی ہے وہی کامل ہوئے
 

نایاب

لائبریرین
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینکڑوں غم سے ملی ان کو نجات
جو تمہارے درد کے حامل ہوئے
تم نہیں حاصل تو کچھ حاصل نہیں
تم ہوئے حاصل تو سب حاصل ہوئے
آپ تک لائی جو موج رنج و غم
اس پہ قرباں سینکڑوں ساحل ہوئے
درد عشق حق بھی تم حاصل کرو
لاکھ تم عالم ہوئے فاضل ہوئے
یک زمانے صحبت با اولیاء
جس نے پائی ہے وہی کامل ہوئے
آشنائے درد جان سوختہ
دیکھ کر رندوں میں ہم شامل ہوئے
دیکھتے ہی دل مرا گھبرا گیا
واعظان خشک جب نازل ہوئے
اختر بسمل کی تم باتیں سنو
جی اٹھو گے تم اگر بسمل ہوئے
۔۔۔
مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ
 

متلاشی

محفلین
حضرتِ والا نوراللہ مرقدہ کے کلام میں اس قدر جاذبیت اور دلکشی اور چاشنی ہے کہ دل میں اترتا جاتا ہے ۔۔!
 

متلاشی

محفلین
آپ کے پاس مزید کلام ہو تو پیش فرمائیے گا۔۔۔ :)

جی میرے پاس مزید کلام ہے ۔۔۔ میں الحمد للہ آج کل خانقاہ امدادیہ اشرفیہ لاہور جو کہ حضرات والا رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب کے زیرِ انتظام ہے میں اپنے والد صاحب کے ساتھ مقیم ہوں۔۔۔ اور خانقاہ کا نشر و اشاعت کا شعبہ ہمارے پاس ہی ہے ۔۔۔ اور حضرت کے کئی مواعظ پر ہم کام کر چکے ہیں اور کئی مواعظ پر کام کر رہے ہیں۔۔۔
انشاء اللہ میں جلد ہی حضرت کا کلام یہاں پیش کروں گا۔۔۔!
 

باباجی

محفلین
حق حق حق۔۔۔۔۔۔

آپ تک لائی جو موج رنج و غم
اس پہ قرباں سینکڑوں ساحل ہوئے
درد عشق حق بھی تم حاصل کرو
لاکھ تم عالم ہوئے فاضل ہوئے
یک زمانے صحبت با اولیاء
جس نے پائی ہے وہی کامل ہوئے
 
Top