جی جی جیہ صاحبہ کی نذر دو شعر

مغزل

محفلین
اے برگِ خزاں دیدہ ، یہ عجلت ہے کس لیے ؟
آخر تجھے ہوا سے محبت ہے کس لیے۔۔۔۔۔؟
چلتا ہی جارہا ہوں میں پہنے قبائے گرد۔۔۔۔۔
لیکن خبر نہیں یہ مسافت ہے کس لیے ۔۔۔۔؟
م۔م۔مغل
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب
اے برگِ خزاں دیدہ ، یہ عجلت ہے کس لیے ؟
آخر تجھے ہوا سے محبت ہے کس لیے۔۔۔۔۔؟

اور جناب ہمیں ثنویتِ جیم میں نا ہی کھنچیئے۔ ہمارا نام جویریہ ریاض مسعود ہے یعنی جے آر ایم
 
شمشاد

لائبریرین
رہی ناں پٹھان کی پٹھان ہی۔
جی جی کا مطلب ہوتا ہے بھابھی، جیسے جیجا ہوتا ہے، ایسے ہی جی جی بھی بولتے ہیں۔
 
Dilkash

محفلین
رہی ناں پٹھان کی پٹھان ہی۔
جی جی کا مطلب ہوتا ہے بھابھی، جیسے جیجا ہوتا ہے، ایسے ہی جی جی بھی بولتے ہیں۔

ہاہاہا۔۔۔شمشاد صاحب
مغل اور پٹھان کی تاریخی دوستی اور دشمنی تو معلوم ہے نا؟؟؟؟

ویسے اپ کی بات صحیح ہے پٹھان پٹھان ہی رہا ہے ابھی تک جبکہ مغل گم ہو چکا ہے ۔۔
 
Dilkash

محفلین
اے برگِ خزاں دیدہ ، یہ عجلت ہے کس لیے ؟
آخر تجھے ہوا سے محبت ہے کس لیے۔۔۔۔۔؟
چلتا ہی جارہا ہوں میں پہنے قبائے گرد۔۔۔۔۔
لیکن خبر نہیں یہ مسافت ہے کس لیے ۔۔۔۔؟
م۔م۔مغل

بہت خوب
جیہ کے لئے یہ شعر بھی اچھا رہے گا۔
چہ دشمنی ئے ختم و نہ گنڑے بیا بہ رازی
د غریبانو ڈیوے پام کوہ ھوا بہ رازی
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگ رہا ہے یہاں مغلوں اور پٹھانوں کا محاذ کھلنے والا ہے۔
کل جیہ کے آنے پر گولہ باری کا خاصا امکان ہے۔
اس لیے بھائی شمشاد تم تو ادھر سے نکل لو، ایسا نہ ہو کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی پاؤں تلے آ جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شادی کے بعد عورت کا شوہر کا نام ساتھ میں لگانا یورپی طریقہ ہے۔ جبکہ اسلامی طریقے میں عورت کے نام کے ساتھ مرتے دم تک اس کے والد کا ہی نام لگتا ہے چاہے وہ کتنی ہی عمر رسیدہ کیوں نہ ہو جائے۔
 
مغزل

محفلین
شادی کے بعد عورت کا شوہر کا نام ساتھ میں لگانا یورپی طریقہ ہے۔ جبکہ اسلامی طریقے میں عورت کے نام کے ساتھ مرتے دم تک اس کے والد کا ہی نام لگتا ہے چاہے وہ کتنی ہی عمر رسیدہ کیوں نہ ہو جائے۔

واہ جی رائے میرے اشعار پر دینی تھی۔۔۔ اور آپ پڑ گئے ۔۔۔۔ عورتوں کے معاملات میں۔۔ توبہ توبہ:mad::mad::mad:
 
مغزل

محفلین
جی ہاں بابا جانی ۔۔ پرانی لڑی تھی اس لیے دوبارہ چھیڑ چھاڑ نہ کی اصولاً جرم ہے ۔۔
 
Top