جی میل اردو میں

دوست

محفلین
دل کو بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔
جی میل اردو میں ہو تو موج نا ہوجائے میرے خیال میں واحد مشہور میل سروس ہےجو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتی ہے اور اگر اس پر اردو میں لکھنے کی سہولت بھی مل جائے تو واہ کیا بات ہے۔
جی میل سہولت دیتا ہے کہ اسے اپنی زبان میں ترجمہ کر لیں۔ میرا خیال ہے اردو ویب فورم سے یہ بات آسانی سے ہوسکتی ہے۔ ہمارے پاس ماہرین ہیں جو ایچ ٹی ایم ایل کے متعلقہ کوڈز انھیں فراہم کر سکتے ہیں۔
نبیل بھائی کا اوپن پیڈ یا اردو پیڈ اس سلسلے میں ایڈیٹر کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔
اصطلاحات کا ترجمہ اردو فورم کے اراکین مل کر کرسکتے ہیں جیسے کہ پہلے بھی ا یسا ہو چکا ہے اور اب بھی ہوسکتاہے۔
https://services.google.com/inquiry/gmail_translate
یہ متعلقہ ربط ہے جہاں سے باضابطہ طور پر ان سے اس سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں خود رابطہ کر لیتا مگر میرا خیال ہے میں اس قابل نہیں میرے پاس ایچ ٹی ایم ایل کا علم نہیں نہ ہی اس میدان کا کھلاڑی ہوں ہا ں ترجمے کے کام میں ہاتھ بٹا سکتا ہوں نبیل بھائی،زکریا بھائی اور قدیر بھائی آپ اس سلسلے میں کچھ کریں ۔ یہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں میرا خیال ہے اگر ایسا ہو جائے تو اردو پر ایک اور احسان ہوگا۔
اللہ ہمیں توفیق دے۔
 

جیسبادی

محفلین
بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی۔ اردو تو آپ جی۔میل۔ میں ابھی بھی لکھ سکتے ہو۔ کسی اردو پیڈ وغیرہ کی ضرورت نہیں (سوائے دنڈوز ۹۸ کے)۔
ترجمہ کرنے کیلئے html کی قطعی ضرورت نہیں۔ بے دھڑک شامل ہو جاؤ۔
 

دوست

محفلین
ونڈوز ٩٨ کی تو بات ہے حضرت باقی اگر ترجمہ ہو جائے تو اس سے اچھا کیا ہے اور میرا نہیں خیال یہ کوئی مشکل کام ہے۔
 

اجنبی

محفلین
شاکر : یار آپ نے جو لنک دیا ہے جی میل کا ، وہ فارم سبمٹ ہی نہیں کرتا ، آگے سے ان کی ایرر آجاتی ہے ۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
ونڈوز ٩٨ کی تو بات ہے حضرت باقی اگر ترجمہ ہو جائے تو اس سے اچھا کیا ہے اور میرا نہیں خیال یہ کوئی مشکل کام ہے۔

۹۸ پر آسان حل تو یہی ہے کہ نبیل کے ویب پیڈ، یا یونی پیڈ، یا فائرفاکس بوکمارکلٹ کلیدی تختہ، سے لکھا جائے، اور عبارت کو جی۔میل۔ کے ڈبے میں قطع/چسپاں کر لیا جائے۔ کوئی مشکل حل تو نہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
آؤٹ لک سے اردو ای میل بھیجنے کے لیے میرا ٹیوٹوریل ملاحظہ فرمائیے
http://urdublog.blogspot.com/2005/09/blog-post_112612910895416454.html
http://urdublog.blogspot.com/2005/09/blog-post_112646240425842379.html
جی میل کی ٹرانسلیشن کے سللسے میں کچھ کرتا ہوں

قدیر، سبق میں آپ نے سب سے اہم بات تو بتائی نہیں کہ آؤٹلُک سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ :eek:
 

دوست

محفلین
کر لو گل میں نے جواب دیا تھا مگر پوسٹ ہی نہیں ہوا شائد۔
قدیر بھائی اس کو اب جی میل کے ڈسکشن فورم میں اٹھانا ہوگاکہ بھائی تمہارا لنک کام نہیں کرتا۔
 

دوست

محفلین
ڈاکٹر صاحب زندہ باد!
قدیر بھائی اب ذرا سیدھے ہو جائے اور میرا مطلب ہے آرام دہ حالت میں بیٹھ کر ایک عدد ای میل انکو ارسال کیجیے تاکہ کام شروع ہو سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
قدیر سیدھی سی بات ہے۔ جو چیز جتنی زیادہ استعمال میں آئے گی، اس کے لئے اتنے ہی دشمن ہوں گے۔ سارے وائرس لکھنے والے اپنی ساری کوششیں محض آؤٹ لک، انٹر نیٹ ایکسپلورر اور مائکرو سافٹ آفس کے لوپ ہولس میں داخل ہونے کی کرتے ہیں۔ اور کامیاب ہوتے ہیں۔ اگر وائرس اور سپائی وئر سے بچنا ہو تو اچھے بچوں کی طرح ان سب سے بچو۔ میرے پاس برسوں ونڈوز کو ری انسٹال کرنے کی نوبت نہیں آتی۔ ایم ایس آفس سوٹ کبھی چوری کا مال نہیں رکھتا، آئی ای استعمال نہیں کرتا، اور نہ آؤٹ لک۔
 

شعیب صفدر

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
قدیر سیدھی سی بات ہے۔ جو چیز جتنی زیادہ استعمال میں آئے گی، اس کے لئے اتنے ہی دشمن ہوں گے۔ سارے وائرس لکھنے والے اپنی ساری کوششیں محض آؤٹ لک، انٹر نیٹ ایکسپلورر اور مائکرو سافٹ آفس کے لوپ ہولس میں داخل ہونے کی کرتے ہیں۔ اور کامیاب ہوتے ہیں۔ اگر وائرس اور سپائی وئر سے بچنا ہو تو اچھے بچوں کی طرح ان سب سے بچو۔ میرے پاس برسوں ونڈوز کو ری انسٹال کرنے کی نوبت نہیں آتی۔ ایم ایس آفس سوٹ کبھی چوری کا مال نہیں رکھتا، آئی ای استعمال نہیں کرتا، اور نہ آؤٹ لک۔
ٹھیک! ۔۔۔
 

دوست

محفلین
حضرات بات یہ نہیں کہ آؤٹ لک ہے یا نہیں۔ ویسے تو ای میل اردو میں کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ مگر میرا خیال ہے اگر جی میل کی اردو ٹرانسلیشن کر لی جائے تو اتنی بری بات بھی نہیں۔ ویب بیسڈ ای میل کا اپنا ہی سواد ہوتا ہے ۔
کاپی پیسٹ کرنے کا مزہ نہیں جو اریجنل میں ہے
یعنی وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی
اس لیے میں نے کہا تھا
اور ای میل ظاہر ہے انکو کرنی ہے کہ جناب ہم جی میل کی ٹرانسلیشن کرنا چاہتے ہیں اردو میں۔ وغیرہ
اگر آپ حضرات کہتے ہیں تو نہیں کرتے ہم نے تو ایک خواہش کی تھی کہ ناہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے اور کچھ نہیں تو اردو کی ویلیو ہی بن جاتی کہ جی میل پر اردو کی سہولت بھی ہے۔
 
متفق

مجھے شاکر صاحب کی بات سے پورا اتفاق ہے کہ اردو میں میل کرنے کی سہولت تو کچھ سرور فی الحال بھی دے رہے ہیں مگر جی میل جیسی سائیٹ اگر اردو میں میل کی خدمت فراہم کرے تو وللہ اردو کی دنیا میں واہ واہ ہوجائے گی۔ :idea:
 

دوست

محفلین
جناب قدیر بھائی جی!
آپ اگئے ہیں ست بسم اللہ ۔ بلا شبہ آپ کو کئی اور کام بھی ہونگے جیسے فورم کی اپگریڈ کے مسائل مگر مہربانی فرما کر اس مسئلے کی طرف ایک نگاہ کیجیے گا یعنی جی میل اردو میں۔
 

اجنبی

محفلین
جناب جی میل کے ترجمے کے لیے جو ربط فراہم کیا گیا تھا وہ تو کام ہی نہیں کرتا ورنہ میں نے ترجمہ کر مارنا تھا
 

جیسبادی

محفلین
جی۔میل۔ کا اردو ترجمہ ابھی گوگل نے شروع نہیں کروایا۔ پتہ ٹھیک ہے۔ اس وقت آپ مرکزی گوگل سائٹ کے ترجمہ میں جو بہت سی خامیاں ہیں، انہیں درست کر سکتے ہو۔

سبپ
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، میں اس وقت ذرا فورم میں ضروری تبدیلیوں میں مصروف ہوں۔ ذرا فارغ ہو کر اس مسئلے پر توجہ دیتا ہوں۔ اگر میرا آئیڈیا کامیاب ثابت ہوا تو شاید اس معاملے پر گوگل کو تکلیف دینے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ ہم خود سے جی میل کا ترجمہ کرکے اسے اردو ای میل بھیجنے کے قابل بنا سکیں گے۔ البتہ اس کام کے لیے جاوا سکرپٹ پر بہت عبور کی ضرورت ہے۔ میں اس کی تفصیلات بعد میں عرض کروں گا۔ بس اتنا ہنٹ دیتا ہوں کہ جیسبادی فائرفاکس میں جس بکمارکلٹ تکنیک کے استعمال کا ذکر کرتے رہتے ہیں، اس سے ملتا جلتا کام کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اگرچہ اس طرح یہ کام شروع میں صرف فائر فاکس پر ہوگا لیکن اگر اس میں کامیابی ہوئی تو چند دوسرے براؤزرز پر بھی یہ کام ٹرانسفر کیا جا سکے گا۔
 
Top