جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کا استعمال!

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی محفل فورم کے رکن سخنور (فرخ منظور) کی نشاندہی پر جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی سپورٹ کے بارے میں علم ہوا۔ یہ یقیناً نہایت اہم پیشرفت ہے اور اس طرح اردو میں ای میل بھیجنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ میں اس پوسٹ میں جی میل میں اردو ٹرانسلٹریشن کی فیچر کو فعال کرنے اور اس کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہوں۔


settings1.gif

اپنے جی میل اکاؤنٹ میں اردو ٹرانسلٹریشن کو انیبل کرنے کے لیے سب سے پہلے Settings پر کلک کرکے سیٹنگز والے صفحے کو سامنے لے آئیں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق Show all language options پر کلک کریں جس سے چند مزید آپشنز ظاہر ہو جائیں گی۔

settings2.gif

اضافی لینگویج آپشنز ظاہر ہونے کے بعد Enable Transliteration چیک باکس کو چیک کر دیں اور اس کے سامنے والے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں Urdu کا انتخاب کر لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دائیں سے بائیں ایڈیٹنگ کے لیے Right-to-left editing support on کو بھی منتخب کر لیں۔ اور اس کے بعد ان سیٹنگز کو محفوظ کر لیں۔

settings3.gif

آپ کے جی میل اکاؤنٹ میں ٹرانسلٹریشن انیبل ہونے کے بعد جی میل کے ای میل ایڈیٹر کی ٹول بار میں ایک بٹن کا اضافہ ہو جائے گا جس پر کلک کرکے آپ اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

mail1.gif

اردو ٹرانسلٹریشن کا انتخاب کرنے کے بعد آپ جی میل کے ایڈیٹر میں براہ راست ٹرانسلٹریشن کے ذریعے اردو لکھ سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

mail2.gif


mail3.gif
 

میر انیس

لائبریرین
نبیل صاحب۔ جی میل میں اردو میں میل بھیجنے کی سروس ابھی شروع ہوئی ہے پر اردو لائف میں تو یہ کافی عرصہ سے موجود ہے۔ میرے خیال میں اردو لائف پہلی سائٹ تھی جس میں اردو میں ای-میل بھیجی جاسکتی تھی
 

دوست

محفلین
جب سے یونیکوڈ موجود ہے تب سے نظری طور پر کسی بھی جگہ سے اردو ای میل بھیجی جاسکتی تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ لوگوں‌ کو اس کا پتا نہیں‌ تھا۔ لوگ تو آج بھی اس بات سے بے خبر ہیں‌ کہ اردو میں چیٹ بھی ہوسکتی ہے اور ایم ایس ورڈ میں بھی اردو لکھی جاسکتی ہے۔
 

فرخ

محفلین
بہت اعلٰی جناب
ویسے ہم اردو لکھنے والے تو یونیکوڈ کا فائدہ اُٹھا کر پہلے بھی جی میل میں اردو میں ہی لکھتے تھے اور ایم ایس این، یاہو وغیرہ میں‌بھی اردو میں ہی لکھ کر گپ شپ لگاتے تھے۔

یہ ان لوگوں کے لئے بہت مُفید ہے جو رومن اردو میں لکھنے کے عادی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل صاحب۔ جی میل میں اردو میں میل بھیجنے کی سروس ابھی شروع ہوئی ہے پر اردو لائف میں تو یہ کافی عرصہ سے موجود ہے۔ میرے خیال میں اردو لائف پہلی سائٹ تھی جس میں اردو میں ای-میل بھیجی جاسکتی تھی
اردو لائف پر صرف اردو ای میل بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔ لیکن یہ کوئی ای میل سروس نہیں ہے۔ اس پر آپ جواب نہیں موصول کر سکتے ہیں اور نہ ہی آپ کی ای میلیں محفوظ رہتی ہیں۔
 

sharfi

محفلین
سلام
بہت بہت شکریہ۔ خوشی ہوئی، آسانی ہوئی یہ جان کر۔ واہ جی واجی واہ واہ
 

سرفروش

محفلین
بہت خوب۔
ایک اور گزارش ہے کہ کوئی اچھا سا سافٹ ویئر بتا دیں جو انگلش سے اردو ترجمہ کرسکے۔ گوگل ٹرانسلیشن میں نے استعمال کی ہے لیکن اس میں بہت سی خرابیاں ہیں۔
 
Top