جی میل کے لئے دعوت نامے

الف عین

لائبریرین
جیس نے اس طرف توجہ دلائی کہ اب ہم میں سے بہت سوں کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ ہے۔ لیکن پھر بھی بہت سے ارکان ایسے ہوں گے جن کے پاس یہ اکاؤنٹ نہ ہوں اور رکھنے کی خواہش رکھتے ہوں۔ تو ایسے لوگوں کو جی میل کے لئے وہ لوگ مدعو کر سکتے ہیں جن کے پاس جی میل ہے اور مدعو کرنے کا اختیار ابھی باقی ہے۔ میرے پاس ہی اب تک چالیس سے زائد دعوت نامے باقی ہیں۔ تو فرمائیے کس کس کو جی میل چاہئے؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب نے یہ ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میرے خیال میں ضرورت پڑنے پر اس جیسے دعوت نامے دینے والوں اور ان کے طلب گاروں کی سہولت کے لیے علیحدہ فورم بنا دی جائے گی۔ فی الحال اسی تھریڈ میں جی میل کے دعوت ناموں کی ترسیل کا کام شروع کردیتے ہیں۔ جب اعجاز اختر صاحب کے پاس دعوت نامے ختم ہو جائیں تو سو کے قریب دعوت نامے میرے پاس بھی موجود ہیں۔
 

زیک

مسافر
سو دعوت نامے تو میرے پاس بھی ہیں۔ اب کسی کو جی میل کی ضرورت ہو تو بات ہے۔
 
دعوت نامے

سو دعوت نامے میری طرف سے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر لینے والے تو نظر ہی نہیں آ رہے۔
چوران نالوں پنڈ تاولی۔ چوروں سے گٹھڑی جلدی میں۔ :lol:
 

اجنبی

محفلین
جی میل کے دعوت ناموں کے روابط دینا غیر قانونی ہے البتہ وہ کام کیا جاسکتا ہے جو آپ لوگ کرنا چاہ رہے ہیں ، یعنی کہ اپنے ای میل ایڈریسز فراہم کر دیجیے تاکہ لوگ آپ سے دعوتیں وصول کریں ۔ اس مقصد کے لیے یوں کیا جاسکتا ہے کہ ایک تھریڈ میں تمام افراد کے ای میل ایڈریسز دے دیے جائیں تاکہ خواہش مند وہاں سے کسی سے درخواست کر سکیں
 
Top