نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جدید دور کی ویب ٹو اپلیکیشنز میں مختلف جاواسکرپٹ فریم ورکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں جے کویری، پروٹوٹائپ، موٹولز، ای ایکس ٹی جے ایس اور اس طرح کے کئی فریم ورک شامل ہیں۔ کچھ عرصہ قبل میں جے کویری فریم ورک کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان فراہم کیا تھا۔ برادرم ابن سعید میں اس میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پروٹوٹائپ فریم کے لیے بھی اسی طرح کے اردو ایڈیٹر کی فرمائش کی تھی۔ میں یہاں ان کی فرمائش پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ علاوہ ازیں میں موٹولز فریم ورک کے لیے بھی اردو ایڈیٹر پلگ ان فراہم کر رہا ہوں۔ موٹولز کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی تیاری کا مقصد اسے جملہ کے اردو پیکج کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ٹائنی ایم سی ای وزی وگ ایڈیٹر میں اردو سپورٹ پر کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ اب موٹولز کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی تیاری کے ساتھ جملہ کے اردو پیکج کی تیاری میں ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
جے کویری کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
پروٹوٹائپ کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
موٹولز کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
فی الحال مجھے پروٹوٹائپ اور موٹولز کے اردو ایڈیٹر پلگ انز کے لیے اس طرح کی ڈاکومنٹیشن تیار کرنے کا موقعہ نہیں ملا ہے جیسے کہ جے کویری اردو ایڈیٹر پلگ ان کے لیے تیار کی گئی ہے۔ ان دونوں کی ڈاؤنلوڈ میں ان کے استعمال کا نمونہ demo.htm فائل میں موجود ہے۔ اس ڈیمو سے ان کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ وقت ملنے پر ان کی علیحدہ تفصیلی ڈاکومنٹیشن بھی مکمل کر دوں۔ آپ دوستوں میں سے اگر کوئی چاہیں تو وہ بھی اس کام میں میری مدد کر سکتے ہیں۔
یہاں پیش کیے گئے اردو ایڈیٹر کمپوننٹس کے بارے میں فیڈ بیک کے لیے اسی تھریڈ کا استعمال کریں۔
والسلام