سید زبیر
محفلین
مرے وطن ! تری جنت میں آوٗں گا اک دن
بہشت گوش تھے نغمات آبشاروں کے
نظر نواز تھے نظارے مرغزاروں کے
بھلاوں کیسے مناظر تری بہاروں کے
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑاوں گا ایک دن
مرے وطن! تری جنت میں آوں گا اک دن
شگفتگی گل و نسترن نہیں بھولی
حسین پھولوں کی وہ انجمن نہیں بھولی
وطن نجیر ، بہار وطن نہیں بھولی
اسی بہار میں پھر مسکراوں گا اک دن
مرے وطن! تری جنت میں آئیں گے اک دن
کلی کلی ترے گلشن کی مسکراتی تھی
نگاہ جلووں کے طوفاں میں ڈوب جاتی تھی
نسیم صحن چمن بوئے یار لاتی تھی
ذرا ٹھہر! وہی محفل بساوٗں گا اک دن
مرے وطن ! تری جنت میں آوٗں گا اک دن
ہجوم اہل محبت تھا خانقاہوں میں
وہ ذوق و شوق کے جلسے جمال گاہوں میں
سماں وہ پھرتا ہے اب تک وہ مری نگاہوں میں
حریم قدس میں دیپک جلاوٗں گا اک دن
مری وطن ! تری جنت میں آوٗں گا اک دن
وہ مہکی مہکی ہوائیں ' ہرے ہرے اشجار
وہ کالی کالی گھٹائیں ، وہ رقص ابرِ بہار
وہ مست مست فضائیں ، وہ عالم سرشار
اُسے نگاہ کا مرکز بناوٗں گا اک دن
مرے وطن !تری جنت میں آوٗں گا اک دن
جہادِ حق کے لیے کر رہا ہوں تیاری
دکھاوٗں گا صف دشمن کو شان قہاری
بھڑ سکیں مرے سامنے کہاں ناری
فضائے ہند میں پرچم اُڑاوٗں گا اک دن
مرے وطن تری جنت میں آوٗں گا اک دن
حافظ مظہر الدین مظہر
بہشت گوش تھے نغمات آبشاروں کے
نظر نواز تھے نظارے مرغزاروں کے
بھلاوں کیسے مناظر تری بہاروں کے
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑاوں گا ایک دن
مرے وطن! تری جنت میں آوں گا اک دن
شگفتگی گل و نسترن نہیں بھولی
حسین پھولوں کی وہ انجمن نہیں بھولی
وطن نجیر ، بہار وطن نہیں بھولی
اسی بہار میں پھر مسکراوں گا اک دن
مرے وطن! تری جنت میں آئیں گے اک دن
کلی کلی ترے گلشن کی مسکراتی تھی
نگاہ جلووں کے طوفاں میں ڈوب جاتی تھی
نسیم صحن چمن بوئے یار لاتی تھی
ذرا ٹھہر! وہی محفل بساوٗں گا اک دن
مرے وطن ! تری جنت میں آوٗں گا اک دن
ہجوم اہل محبت تھا خانقاہوں میں
وہ ذوق و شوق کے جلسے جمال گاہوں میں
سماں وہ پھرتا ہے اب تک وہ مری نگاہوں میں
حریم قدس میں دیپک جلاوٗں گا اک دن
مری وطن ! تری جنت میں آوٗں گا اک دن
وہ مہکی مہکی ہوائیں ' ہرے ہرے اشجار
وہ کالی کالی گھٹائیں ، وہ رقص ابرِ بہار
وہ مست مست فضائیں ، وہ عالم سرشار
اُسے نگاہ کا مرکز بناوٗں گا اک دن
مرے وطن !تری جنت میں آوٗں گا اک دن
جہادِ حق کے لیے کر رہا ہوں تیاری
دکھاوٗں گا صف دشمن کو شان قہاری
بھڑ سکیں مرے سامنے کہاں ناری
فضائے ہند میں پرچم اُڑاوٗں گا اک دن
مرے وطن تری جنت میں آوٗں گا اک دن
حافظ مظہر الدین مظہر