حالاتِ حاضرہ والے حصہ میں اضافہ کیا جائے۔

میری رائے یہ ہے کہ جس طرح حالاتِ حاضرہ میں "پاکستان میں زلزلہ" کیٹیگری بنائی گئی ہے ویسے ہی موجودہ فوجی آپریشن کے بارے میں بھی ایک علیحدہ زمرہ بنایا جائے، جس میں تازہ ترین خبروں، حالات و واقعات، مہاجرین کے مسائل وغیرہ کو یکجا کیا جائے۔
اس زلزلے کی طرح ملک اب بھی ایک المیے سے گزر رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی تجویز کا شکریہ۔ لیکن اب ہم رائے عامہ والے زمرہ جات کو بڑھانے کی بجائے انہیں سمیٹنے کا سوچ رہے ہیں۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی یہ تو کافی پریشان کن خبر سنا دی آپ نے۔ اگر ناگوار نہ ہو تو کیا سبب بنا سوچ میں اس تبدیلی کا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ رائے عامہ کے اظہار سے متعلقہ زمرہ جات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ لیکن فورم پر اب بحث مباحثے کو کنٹرول میں لایا جا رہا ہے، جیسے کہ مذہبی تعلیمات فورمز کو مکمل طور پر موڈریٹڈ کر دیا گیا ہے اور مناظروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سیاست سے متعلقہ زمرہ جات میں کچھ نہ کچھ تبدیلی ضرور لائی جائے گی۔ میں اس کے بارے میں جلد کچھ لکھوں گا۔
 
Top