حالات خراب کرنے کیلئے بلوچستان کے تمام علاقے قوم پرستوں کے حوالے کیے گئے، محمد خان شیرانی

کاشفی

محفلین
حالات خراب کرنے کیلئے بلوچستان کے تمام علاقے قوم پرستوں کے حوالے کیے گئے، محمد خان شیرانی
کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے صو بائی امیر اسلامی نظریاتی کونسل کے چےئرمین اور رکن قومی اسمبلی مو لا نا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیاں دہشتگردی کے خلاف متحرک ہو جائے مقد س مقامات اور بم دھماکے کرنے والے مسلمان اور نہ انسان کہلانے کی حقدار ہے عوام اس طرح دہشت گردی کو مسترد کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے حالات کو ٹھیک کرنے کے بجائے مزید خرابی کے طرف لے جارہے ہے جس سے آنے والے وقت میں مزید تباہی کاسامنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بلو چستان ایک پرامن صو بہ تھا لیکن عام انتخابات کے بعد اس خطے کی حالات کو بھی خراب کرنے کیلئے سازشیں شروع ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حالات خراب کرنے کیلئے بلو چستان کی تمام علاقے کو قوم پرستو ں کے حوالے کئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے الیکشن سے قبل بھی خدشات کا اظہار کیا کہ بلو چستان کے حالات خراب کرنے کیلئے قوم پرستوں کو آگے لے جارہے ہے جو کہ درست ثابت ہو ئے انہوں نے کہا کہ اس صورت میں تمام پارٹیوں کو متحد ہو نا ضرور ہے تاکہ ملکر دہشتگردی کے خلاف لڑیں ۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے صو بائی رہنماء سابق صو بائی وزیر میر غلام جا ن بلوچ نے مختلف وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ 11مئی کے ہوانے والے الیکشن میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمعیت علماء اسلام کو اقتدار سے الگ کر کے منصوعی قیادت میں آگے لایا تاکہ بلو چستان کے حالات مزید خراب کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے مسئلے کا واحد حل مو لا نا محمد خان شیرانی کے سرپرستی میں حکومت کا قیام ہے انشاء اللہ آنے والے وقت جمعیت علماء اسلام کا ہو گا۔
 

سید ذیشان

محفلین
قوم پرستوں کا حکومت میں آنا میرے خیال میں تو خوش آئند بات ہے۔ اس سے بلوچوں کی رنجشیں کم ہونے کی قوی امید ہے۔ اس کا انحصار البتہ اس بات پر ہوگا کہ یہ حکومت عام بلوچوں کے حقوق بحال کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔
 
Top