جون ایلیا حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی۔۔۔جون ایلیا

فرحت کیانی

لائبریرین
حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی

ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی

بعد بھی تیرے جانِ جاں ، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

اس کی امیدِ ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجئے، عمر گزار دی گئی

اس کے وصال کے لئے، اپنے کمال کے لئے
حالتِ دل، کہ تھی خراب ،اور خراب کی گئی

تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لئے
یعنی ترے فراق میں خوب شراب پی گئی

اس کی گلی سے اٹھ کے میں آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی

صحنِ خیالِ یار میں کی نہ بسر شبِ فراق
جب سے وہ چاندنہ گیا، جب سے وہ چاندنی گئی

اس کے بدن کو دی نمود ہم نے سخن میں اور پھر
اس کے بدن کے واسطے ایک قبا بھی سی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔جون ایلیا
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت اس خوبصورت غزل کیلیئے، لا جواب کلام ہے واہ واہ واہ، سبحان اللہ۔

دو اشعار میں مجھے کچھ ٹائپو لگی ہیں،

اک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی

اس کی گلی سے اٹھ کے میں آن پڑا تھا اپنے گھر
اک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی

دونوں اشعار میں 'اک' کی بجائے وزن میں ہونے کیلیئے 'ایک' چاہیئے، کیا آپ انہیں چیک کر سکتی ہیں، شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک اور شکریہ قبول فرمائیں کہ آپ کی یہ شاعری پوسٹ کرنے کی وجہ حجاب آج محفل میں آئی ہیں۔
خوش آمدید حجاب۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت اس خوبصورت غزل کیلیئے، لا جواب کلام ہے واہ واہ واہ، سبحان اللہ۔

دو اشعار میں مجھے کچھ ٹائپو لگی ہیں،

دونوں اشعار میں 'اک' کی بجائے وزن میں ہونے کیلیئے 'ایک' چاہیئے، کیا آپ انہیں چیک کر سکتی ہیں، شکریہ۔

نشاندہی کا بہت شکریہ وارث۔۔۔ میری غلطی تھی۔ اصل غزل میں 'ایک' ہی ہے۔ ایک بار پھر شکریہ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایم اے ساگر, حجاب, زونی, سخنور, شعیب خالق, شمشاد, محسن حجازی, محمد وارث, یونس رضا۔۔۔پوسٹ کی پسندیدگی کے لئے آپ سب کا بہت بہت شکریہ :)
 
فاتح

لائبریرین
حالتِ حال کے سبب، حالتِ حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا، شوق کی زندگی گئی

ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی ، بات نہیں سنی گئی

بعد بھی تیرے جانِ جاں ، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تیری یہاں، پھر تیری یاد بھی گئی

اس کی امیدِ ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجئے، عمر گزار دی گئی

اس کے وصال کے لئے، اپنے کمال کے لئے
حالتِ دل، کہ تھی خراب ،اور خراب کی گئی

تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لئے
یعنی تیرے فراق میں خوب شراب پی گئی

اس کی گلی سے اٹھ کے میں آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی
آج فرخ صاحب (سخنور) سے گفتگو کے دوران ہم نے جون ایلیا کی اس غزل کا ایک شعر پڑھا تو فرخ صاحب نے ارشاد فرمایا کہ یہ مکمل غزل محفل پر بھی ارسال کی جائے۔ لیکن دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرحت کیانی صاحبہ پہلے ہی یہ کارِ ثواب سر انجام دے چکی ہیں۔
بلا شبہ یہ جون ایلیا کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ بہت شکریہ فرحت!
ذیل کے دو اشعار میں تیری کی بجائے تری اور تیرے کی بجائے ترے آنا چاہیے۔
بعد بھی تیرے جانِ جاں ، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لئے
یعنی ترے فراق میں خوب شراب پی گئی

علاوہ ازیں اس غزل میں دو مزید اشعار بھی شامل ہیں:
صحنِ خیالِ یار میں کی نہ بسر شبِ فراق
جب سے وہ چاندنہ گیا، جب سے وہ چاندنی گئی

اس کے بدن کو دی نمود ہم نے سخن میں اور پھر
اس کے بدن کے واسطے ایک قبا بھی سی گئی
 
فاتح

لائبریرین
اس ویڈیو میں دبئی میں منعقد ہونے والے مشاعرے "جشنِ کیفی اعظمی" کے موقع پر جون ایلیا یہی غزل عنایت فرما رہے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آج فرخ صاحب (سخنور) سے گفتگو کے دوران ہم نے جون ایلیا کی اس غزل کا ایک شعر پڑھا تو فرخ صاحب نے ارشاد فرمایا کہ یہ مکمل غزل محفل پر بھی ارسال کی جائے۔ لیکن دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرحت کیانی صاحبہ پہلے ہی یہ کارِ ثواب سر انجام دے چکی ہیں۔
بلا شبہ یہ جون ایلیا کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ بہت شکریہ فرحت!
ذیل کے دو اشعار میں تیری کی بجائے تری اور تیرے کی بجائے ترے آنا چاہیے۔
بعد بھی تیرے جانِ جاں ، دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں، پھر تری یاد بھی گئی

تیرا فراق جانِ جاں! عیش تھا کیا میرے لئے
یعنی ترے فراق میں خوب شراب پی گئی

علاوہ ازیں اس غزل میں دو مزید اشعار بھی شامل ہیں:
صحنِ خیالِ یار میں کی نہ بسر شبِ فراق
جب سے وہ چاندنہ گیا، جب سے وہ چاندنی گئی

اس کے بدن کو دی نمود ہم نے سخن میں اور پھر
اس کے بدن کے واسطے ایک قبا بھی سی گئی

بہت شکریہ فاتح! :)
میں نے غلطیاں درست کر دی ہیں اور بقیہ دو اشعار بھی شامل کر دیئے ہیں۔ بہت شکریہ۔
 
Top