حالیہ پیغامات کا مینو کیوں ظاہر نہیں ہورہا؟

رانا

محفلین
میرے پاس کسی بھی براوزر میں حالیہ پیغامات والا ڈراپ ڈاؤن مینو ظاہر نہیں ہورہا۔ اس کی جگہ نئے پیغامات کی ایک کمانڈ ظاہر ہورہی ہے۔ اگر یہ خود سے کیا گیا ہے تو پلیز اس نئے پیغامات والی کمانڈ کو حالیہ پیغامات والے ڈراپ ڈاؤن سے بدل دیں کیونکہ وہ کام کی چیز ہے۔ ورنہ اگر مجھے گذشتہ دو یا چار دن کے پیغامات دیکھنے ہیں تو کیا طریقہ ہے آجکل؟
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو حالیہ پیغامات کا مینو آرام سے آ رہا ہے، کوئی مشکل نہیں۔ ویسے ترکیب یہ ہے کہ اڈریس بار میں آخر میں لکھ دیں
&day=x Where x stands for No. of days you wish to see the messages
 

خواجہ طلحہ

محفلین
"حالیہ پیغامات" والا ٹیب "،آرکیڈ" ٹیب کے بعد ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ جب ہم سسٹم سکرین ریزلوشن بدلتے ہیں تو یہ ٹیب سرچ بکس کے نیچے چلا جاتا ہے۔ آپ سکرین ریزلوشن بڑھا کر دیکھیے۔ یہ ٹیب ظاہر ہوجائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ مسئلہ چھوٹی سکرینوں پر ہے شاید، کیونکہ آفس میں میرے پاس بھی یہی مسئلہ تھا جب کہ گھر میں ٹھیک تھا اور میں اسے کوئی "دفتری چکر" ہی سمجھتا رہا :)

میں نے "ٹیبز" کے ظاہر ہونے کی ترتیب میں تبدیلی کی ہے اس سے "حالیہ پیغامات" تو ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں لیکن اب "آرکیڈ" چھپ گیا ہے۔

بڑے ڈاکٹر صاحبان یعنی برادرم نبیل اور برادرم سعود اسکا بہتر حل کر سکتے ہیں :)
 

رانا

محفلین
شکریہ وارث بھائی اب یہ مینو ظاہر ہورہا ہے۔ میرے خیال میں اس کا ایک حل یہ ہے کہ "نئے پیغامات" کی جگہ "حالیہ پیغامات" کو رکھ کرنئے پیغامات کو بھی حالیہ پیغامات والے ڈراپ ڈاؤن مینو میں ڈال دیا جائے اسطرح ایک ٹیب کی جگہ بچے گی اورآرکیڈ کی واپسی بھی ممکن ہوجائے گی۔
 
Top