حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں - منیب الف

منیب الف

محفلین
حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں
بس اسی حال میں خوش حال رہا کرتے ہیں

خواب ساحل کے کبھی آنکھ میں تیرے ہی نہیں
بس جہاں موج بہاتی ہے بہا کرتے ہیں

دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے منیب
چوٹ اوروں کو لگے ہم ہی سہا کرتے ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں
بس اسی حال میں خوش حال رہا کرتے ہیں

خواب ساحل کے کبھی آنکھ میں تیرے ہی نہیں
بس جہاں موج بہاتی ہے بہا کرتے ہیں

دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے منیب
چوٹ اوروں کو لگے ہم ہی سہا کرتے ہیں
واہ ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ۔

مقطع کو اک ذرا دیکھ لیجئے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا ;)
مقطع آپ عروضی اعتبار سے دیکھنے کا فرما رہے ہیں یا معنوی؟
عروضی طور پر توٹھیک ہے ۔ دوسرے مصرع میں ہی کے استعمال نے معنی محدود کردیئے ہیں ۔ ۔ ہم ہی سہا کرتے ہیں کا کیا مطلب؟ یعنی چوٹ لگنے والا نہیں سہتا ؟!
یہاں سہنے کے بجائے محسوس کرنا زیادہ بر محل ہوگا ۔
 
بہت مفید نکتہ! میں نظر ثانی کرتا ہوں۔
 
Top