حبیب جالب کی صاحبزادی کی دماغ کی شریان پھٹ گئی

رابطہ

محفلین
حبیب جالب کی صاحبزادی کی دماغ کی شریان پھٹ گئی،اسپتال منتقل

لاہور…شاعرانقلاب حبیب جالب کی بڑی صاحبزادی جمیلہ نورکو دماغ کی شریان پھٹ جانے پر انہیں جنرل اسپتال منتقل کردیاگیا۔پیراورمنگل کی درمیانی شب،عوامی شاعرحبیب جالب کی بڑی صاحبزادی جمیلہ نور کی دماغ کی شریان پھٹ گئی،انہیں فوری طور پرجنرل اسپتال منتقل کردیاگیا۔جمیلہ نور کی چھوٹی بہن طاہرہ حبیب جالب نے الزام عائد کیا کہ جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹال مٹول اورعدم توجہ کے باعث ان کی بہن کی حالت بگڑ گئی۔تاہم میڈیا میں خبروں کے بعدجمیلہ نور کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیاجہاں ان کی حالت بہتربتائی جا رہی ہے
حوالہ
 
Top